فوج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو میجر جنرلوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم

نئی دہلی : آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں فوج کے دو میجر جنرلوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے میجر جنرل اشوک کمار اور میجر جنرل ایس ایس لامبا کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

Jan 28, 2016 06:28 PM IST | Updated on: Jan 28, 2016 06:28 PM IST
فوج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو میجر جنرلوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم

نئی دہلی : آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں فوج کے دو میجر جنرلوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے میجر جنرل اشوک کمار اور میجر جنرل ایس ایس لامبا کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

مودی حکومت کے دور میں برسر ملازمت سینئر فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ فوج کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے ، جب اتنے بڑے افسران کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم دیا گیا ہو۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دونوں افسروں کے خلاف کافی شکایتیں موصول ہوئی تھیں ، جن کے بعد اس طرح کی جانچ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

سی بی آئی ان دونوں افسروں کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی جانچ کرے گی۔ وزارت دفاع کو ملزم افسروں کے خلاف لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پروموشن کے لئے رشوت دینے کی شکایتیں بھی ملی تھیں ۔ پروموشن بورڈ کو سابق فوجی سکریٹری لیفٹیننٹ جنرل راجیو بھلا کی مدت کار میں منظوری دی گئی تھی۔ اس کیس میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بھلا پر بھی سوال اٹھے تھے۔

Loading...

Loading...