سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں منیجر سمیت مزید تین ملزم گرفتار

نئی دہلی: سی بی ایس سی 10ویں اور12ویں کے پیپر لیک معاملے میں دہلی کی کرائم برانچ ٹیم نے ہماچل سے ہی مزیدتین لوگوں کو گرفتار کیاہے۔ ان میں بینک منیجر اور کیشئر کے علاوہ ایک خاتون شامل ہے۔

Apr 12, 2018 07:41 PM IST | Updated on: Apr 12, 2018 07:41 PM IST
سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں منیجر سمیت مزید تین ملزم گرفتار

شملہ:  سی بی ایس سی 10ویں اور12ویں کے پیپر لیک معاملے میں دہلی کی کرائم برانچ ٹیم نے ہماچل سے ہی مزیدتین لوگوں کو گرفتار کیاہے۔ ان میں بینک منیجر اور کیشئر کے علاوہ ایک خاتون شامل ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ہی گرفتار کئے گئے ملزم استاد راکیش شرما کی یہ خاتون رشتہ دار ہے۔ راکیش شرما ہی اس پورے پیپر لیک معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اسی نے یونین بینک آف انڈیا سے پیپروں کا بنڈل چپکے سے نکال دیاتھا اور ہاتھ سے لکھ کر خاتون کو واٹس اپ پر شیئر کیاتھا۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے مطابق یونین بینک کی اونا برانچ کے منیجر اور ہیڈ کیشئر کو اس معاملے میں گرفتار کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ملزم استاد راکیش کمار کی رشتہ دار ملز م خاتون کو بھی پولیس نے گرفتار کیاہے۔

قابل ذکرہے کہ اس سے قبل دہلی پولس نے اونا کے ڈی اے وی سنٹینری اسکول کی ٹیچر راکیش شرما اور کلرک اور ایک دیگر ملازم کو بھی گرفتار کیاتھا۔ سی بی ایس ای 12ویں کا اکنامکس کا پیپر لیک کرنے کے معاملے میں پولس نے ماسٹر مائنڈ راکیش شرما کو اونا کے سنتوش گڑھ سے اس کے تین ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ راکیش شرما ہی اس پیپر لیک معاملہ کا ماسٹر مائنڈ ہے، جس نے اپنے رشتہ دار کے ایک بچے کو پاس کرانے کےلئے پیپر لیک کیا۔ ملزم راکیش شرما نے واٹس اپ پر سب سے پہلے اپنی خاتون رشتہ دار کے موبائل پر ہاتھ سے لکھے پیپر کی کاپی بھیجی اور پھر خاتون نے ہی اسے فارورڈ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راکیش پی ایچ ڈی اسکالر ہے۔

اونا کے سنتوش گڑھ کا باشندہ راکیش گذشتہ 10برسوں سے ڈی اے وی سنٹینری پبلک اسکول میں پڑھاتا ہے۔ وہیں اونا کے جکھیڑا باشندہ امت شرما گذشتہ 16سال سے ڈی اے وی اسکول میں کلرک تھا۔ فی الحال تینوں کو اسکول سے معطل کردیا گیاہے۔ راکیش نے ہی بینک سے چپکے سے 12ویں کا پیپر چرایاتھا۔

Loading...

Loading...