نابالغ کا جسمانی استحصال کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

ملان پور میں ایک نابالغ کا جسمانی استحصال کرنے والے نوجوان اقبال عرف نونو کمار کو پولیس نے آج گرفتار کر لیا۔

Jul 07, 2018 08:23 PM IST | Updated on: Jul 07, 2018 08:57 PM IST
نابالغ کا جسمانی استحصال کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

علامتی تصویر

چنڈی گڑھ کے قریبی پنجاب کےضلع موہالی کے ملان پور میں ایک نابالغ کا جسمانی استحصال کرنے والے نوجوان اقبال عرف نونو کمار کو پولیس نے آج گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376، 506 اور پوكسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ ملزم خود کو ہندو بتا کر نابالغ کا جسمانی استحصال کر رہا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ہی ہندو تنظیموں، بین الاقوامی ہندو پریشد، قومی بجرنگ دل اور شیو سینا ہند کے لیڈروں نے موہالی کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کر کےنوجوان کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور متاثرہ اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کونسل کے ریاستی صدروجے سنگھ بھاردواج نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک مذہب خاص کر نوجوان ہندو نام رکھ کر منظم طور پر ہندو ۔ سکھ لڑکیوں کو پھنساتے ہیں اور ان کا جسمانی استحصال کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس کام کوکرنے کے لئے ان نوجوانوں کو خصوصی تربیت، پیسہ اور دیگر وسائل مہیا کرائے جاتے ہیں۔

Loading...

Loading...