سی بی آئی تنازعہ: رنجن گوگوئی نے ناگیشور راو کی تقرری معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کیا

گوگوئی نے کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں، ایسے میں اس معاملہ کی سماعت میں ان کا شامل ہونا مناسب نہیں ہوگا

Jan 21, 2019 01:00 PM IST | Updated on: Jan 21, 2019 01:16 PM IST
سی بی آئی تنازعہ: رنجن گوگوئی نے ناگیشور راو کی تقرری معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کیا

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی فائل فوٹو

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ناگیشور راو کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کے خلاف دائر عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ گوگوئی نے کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں، ایسے میں اس معاملہ کی سماعت میں ان کا شامل ہونا مناسب نہیں ہوگا۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم، اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر، سی جے آئی یا ان کی طرف سے نامزد عدالت عظمیٰ کا کوئی جج اس بااختیار کمیٹی کا حصہ ہوتے ہیں۔

ناگیشور راو کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کے خلاف کامن کاز نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ ناگیشور راو کی تقرری بااختیار سلیکشن کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر نہیں کی گئی ہے۔

Loading...

Loading...