راہل گاندھی کو حراست میں لئے جانے کے خلاف کانگریسی کارکنوں کاشدید احتجاج

دہلی میں راہل گاندھی کو پولیس حراست میں لئے جانے کے خلاف یو پی کانگریس کمیٹی کی ا قلیتی شاخ نے الہ آباد میں زبر دست مظاہرہ کیا ۔

Nov 03, 2016 11:29 PM IST | Updated on: Nov 03, 2016 11:29 PM IST
راہل گاندھی کو حراست میں لئے جانے کے خلاف کانگریسی کارکنوں کاشدید احتجاج

الہ آباد : دہلی میں راہل گاندھی کو پولیس حراست میں لئے جانے کے خلاف یو پی کانگریس کمیٹی کی ا قلیتی شاخ نے الہ آباد میں زبر دست مظاہرہ کیا ۔احتجاج کی قیادت یو پی کانگریس کمیٹی کے ترجمان جاوید عرفی نے کی ۔احتجاج کے دوران وزیر اعظم مودی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی ۔

کانگریس کے کارکنان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے اشارے پر دہلی پولیس جمہوری آوازوں کا گلا گھونٹ رہی ہے ۔ کانگریس کے کارکنان نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی ارسال کیا ، جس میں راہل گاندھی کی پولیس حراست کو غیر آئینی بتایا گیا ہے ۔

وہیں دوسری جانب راہل گاندھی کی گرفتاری پر آسنسول میں بھی کانگریس کے کارکنان نے احتجاج کیا ۔ آسنسول کارپوریشن موڑ پر کانگریس کے کارکنان منیر بیگ ، شاہ عالم خان ،ششی دوبے ، جیتو سنگھ اورشاہد پرویز وغیرہ کی قیادت میں جی،ٹی،روڈ پردھرنا دیا ۔ کانگریس کے رضاکاروں نے وزیراعظم مودی کی تصویر پر جوتے چپل سے مارے اور پھر وزیراعظم کا علامتی پتلا نذر آتش کیا۔ یہاں تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک کانگریسیوں کا احتجاج جاری رہا۔ پولیس کو انہیں منتشر کرنے میں کافی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Loading...

Loading...