سیاسی ڈرائیکلا بن کر ریاستوں کا خون چوس رہے ہیں وزیر اعظم مودی : کانگریس

دہرادون : اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کے بعد کانگریس مودی اور بی جے پی پر حملہ آور ہو گئی ہے۔

Mar 28, 2016 12:29 PM IST | Updated on: Mar 28, 2016 12:29 PM IST
سیاسی ڈرائیکلا بن کر ریاستوں کا خون چوس رہے ہیں وزیر اعظم مودی : کانگریس

دہرادون : اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کے بعد کانگریس مودی اور بی جے پی پر حملہ آور ہو گئی ہے۔ اتراکھنڈ میں کانگریس کے ریاستی صدر کشور اپادھیائے نے وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی ڈرائیکلا کی طرح ریاستی حکومتوں کا خون چوسنے میں لگے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ یہ دولت کی طاقت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ عوام انہیں سبق سكھائیں گے۔

راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے بھی اتراکھنڈ میں صدر راج کو جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پائلٹ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ 28 مارچ کو اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت کو ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا وقت دیا گیا تھا، اس سے قبل ہی مرکزی حکومت کی طرف سے غیر اخلاقی اقدامات اٹھا کر حکومت کو برخاست کرکے صدر راج نافذ کردیا گیا۔

این سی پی لیڈر ڈی پی ترپاٹھی نے کہا کہ صدر راج آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ یہ حکومت اقتدار کے پیچھے ہر قاعدے قانون کو توڑ کر جانا چاہتی ہے۔ یہ غیر آئینی کام ہے۔

سی پی ایم لیڈر سیتارام یچوری نے اتراکھنڈ میں صدر راج کی شدید تنقید کی ہے اور اس کو جمہوریت کا 'گلا گھونٹنا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم آئین کی روح کے خلاف ہے۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ٹویٹ کرکے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ریاستوں کے اقتدار حاصل کرنے کے لئے 'سیاسی بدعنوانی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے واقعہ نے جمہوریت کے تئیں حکمراں پارٹی کے عزم کو سب کے سامنے لا دیا ہے۔

Loading...

Loading...