کانگریس حکومت گرانے میں لگا ہے بی جے پی کا ’ گینگ آف تھری‘: کانگریس

کانگریس کے کے سی وینو گوپال اور رندیپ سنگھ سورجے والا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ یدی یورپا کا ایک آڈیو جاری ہوا ہے، جس میں وہ ریاست کے اراکین کو 10۔10 کروڑ روپیے کی رشوت دینے اور نئی حکومت بننے پر انھیں وزیر بنانے کا لالچ دے رہے ہیں

Feb 09, 2019 02:31 PM IST | Updated on: Feb 09, 2019 02:31 PM IST
کانگریس حکومت گرانے میں لگا ہے بی جے پی کا ’ گینگ آف تھری‘: کانگریس

کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم بدعنوانی کے خلاف کاروائی کرنےکا مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں اور انھیں اب یدی یو رپا کی بد عنوانی کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیے

  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے قد آور رہنما بی ایس یدی یورپا کی مبینہ بات چیت والا آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد کانگریس نے بی جے پی پر حکومت گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کرناٹک میں ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کی کوشش سے جڑے مبینہ آڈیو کلپ کے سامنے آنے کے بعد کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ اور یدی یورپا ریاست میں ایچ ڈی کمار سوامی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے سنیچر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ یدی یورپا کا ایک آڈیو جاری ہوا ہے، جس میں وہ ریاست کے اراکین کو 10۔10 کروڑ روپیے کی رشوت دینے اور نئی حکومت بننے پر انھیں وزیر بنانے کا لالچ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے اگر وہ غیرآئینی کوشش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انھیں اکثریت ثابت کرنے کے لئے اراکین کی خرید پر دو سو کروڑ روپیے خرچ کرنے پڑیں گے۔

Loading...

کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم بدعنوانی کے خلاف کاروائی کرنےکا مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں اور انھیں اب یدی یو رپا کی بد عنوانی کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیے۔ ان (یدی یورپا) پر یہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے چھاپے ڈلوا کر یہ پتہ لگایا جانا چاہیے کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟

انہوں نے کہا کہ اگر مودی یدی یورپا کے بد عنوانی کے سلسلے میں اٹھنے والےسوالوں کا جواب نہیں دیتے ہیں تو ثابت ہو جائے گا کہ چوکیدار ہی چور ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...