کنبہ پروری سے کانگریس میں اتحاد قائم رہتاہے تو اس سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو کیا تکلیف ہے : گہلوت

کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے کنبہ پرستی کے تعلق سے پارٹی کو نشانہ بنائے جانے پر آج کہاکہ کنبہ پروری سے کانگریس میں اتحاد قائم رہتاہے تو اس سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو کیا تکلیف ہے ۔

May 26, 2018 10:41 PM IST | Updated on: May 26, 2018 10:41 PM IST
کنبہ پروری سے کانگریس میں اتحاد قائم رہتاہے تو اس سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو کیا تکلیف ہے : گہلوت

کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت

نئی دہلی۔کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے کنبہ پرستی کے تعلق سے پارٹی کو نشانہ بنائے جانے پر آج کہاکہ کنبہ پروری سے کانگریس میں اتحاد قائم رہتاہے تو اس سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو کیا تکلیف ہے ۔کانگریس پر یہ الزام لگتارہاہے کہ وہ کنبہ پرستی پر ٹکی ہوئی ہے اور وہ قیادت کے لئے نہرو۔گاندھی خاندان پر انحصار کرتی ہے ۔بھارتیہ جنتاپارٹی اسے بار بار موضوع بناکر کانگریس کو گھیرنےکی کوشش کرتی ہے ۔

گہلوت نے مودی حکومت کے چار سال کے کام کاج پر یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس پر کنبہ پرستی کا الزام لگانے والوں کو معلوم ہوناچاہئے کہ 28سال تک اس خاندان کا کوئی رکن وزیراعظم یا وزیر نہیں رہاہے ۔

Loading...

انھوں نے کہاکہ ’’کنبہ پرستی کچھ نہیں ہے ۔کانگریس سوچتی ہے کہ خاندان کی قیادت رہے گی تو کانگریس متحدرہے گی ۔اس میں تکلیف کیا ہے ۔‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی سچ نہیں بولتی ۔اس کے اعدادوشمار بھی سچ نہیں ہوتے ہیں ۔بی جے پی حکومت اعدادوشمار کی سچائی سامنے نہیں آنے دیتی ۔بی جےپی جملوں پر ہی کام کرتی ہے زمین پر کچھ نہیں کرتی ہے ۔بی جےپی حکومت 2019تک ہے لیکن وہ بات 2022تک کی کررہے ہیں ۔

Loading...