غداری کے معاملے کے چند گھنٹوں بعد دیویا سنپدنا نے پھر کیا وزیر اعظم مودی کے خلاف ٹویٹ

منگل کو گومتی نگر تھانہ انچارج ڈی پی تیواری نے بتایا کہ دیویا سنپدنا کے خلاف گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

Sep 27, 2018 01:35 PM IST | Updated on: Sep 27, 2018 01:36 PM IST
غداری کے معاملے کے چند گھنٹوں بعد دیویا سنپدنا نے پھر کیا وزیر اعظم مودی کے خلاف ٹویٹ

دیویا سنپدنا کی فائل فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کرنے کے بعد کانگریس کی سوشل میڈیا سربراہ دیویا سنپدنا کے خلاف غداری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ درج ہونے کے کچھ گھنٹے بعد دیویا نے پھر سے وہی ٹویٹ کیا جس پر معاملہ درج کیا گیا تھا۔  دراصل، بدھ کو دیویا نے وزیراعظم کے خلاف ٹویٹ کیا تھا۔ اس پر اعتراض جتاتے ہوئے وکیل سيد رضوان احمد نے ایف آئی آر درج کرائی۔

منگل کو گومتی نگر تھانہ انچارج ڈی پی تیواری نے بتایا کہ دیویا سنپدنا کے خلاف گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وکیل سيد رضوان احمد نے درج کردہ ایف آئی آر میں کہا ہے کہ دیویا نے ٹویٹ میں وزیر اعظم کے بارے میں قابل اعتراض بات کہی ہے۔

Loading...

Loading...