مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا پردہ فاش کرے گا 'بھارت بند': راج ببر

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’بھارت بند‘‘ مرکز کی نریندر مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسوں سے پردہ اٹھائے گا۔

Sep 09, 2018 05:37 PM IST | Updated on: Sep 09, 2018 05:38 PM IST
مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا پردہ فاش کرے گا 'بھارت بند': راج ببر

کانگریس لیڈر راج ببر: فائل فوٹو

لکھنو: اترپردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے دعوی کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی مخالفت میں پیر کو ہونے والا احتجاج ’’بھارت بند‘‘ مرکز کی نریندر مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسوں سے پردہ اٹھائے گا۔

راج ببر نے اتوار کو پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بند کو کامیاب بنانے کے لئے تاجروں کی تنظیمیں اور ٹرانسپورٹروں سمیت دیگر بااثر طبقوں نے بھی اپنی حمایت دینے کا بھروسہ دیا ہے۔ پارٹی کی ضلع اور شہر اکائی سے بند کو پر امن طریقے سے کرنے کو کہا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ سیوادل، مہیلا اور یوا کانگریس، این ایس یو آئی کے کارکنوں کو بند کو کامیاب بنانے کے لئے اقدام کرنے کو کہا ہے۔ ہر ایک ضلع میں ایک سینئر رہنما بطورسپروائزرموجود رہے گا، جو بند کو منظم کرنے کاکام کرے گا، تاجر، محنت کش، طالب علم اور کسانوں کی شراکت داری بند کو کامیاب بنانے میں اہم ہوگی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں:    پاکستانی آرمی چیف کے بیان پر سخت جواب دے مرکزی حکومت : کانگریس ترجمان

ریاستی صدر نے کہا کہ مرکز کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ پٹرول،ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے بڑھتی مہنگائی پرآگ میں تیل ڈالنے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی کو اپنی اس منمانی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، عوام اب مزید برداشت کرنے کے موڑ میں نہیں ہیں۔

راج ببر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں بھی کانگریس کو اس تحریک میں حمایت دے رہی ہیں۔حکومت کے تانا شاہی رویہ سے عام شہری بری طرح سے پریشان ہے، کانگریس پرامن تحریک میں ہی یقین رکھتی ہے اور اس بند سے بی جے پی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کے پہریدار کی بدعنوانی میں شراکت داری پوری دنیا کو پتہ ہے: کانگریس

 

Loading...