مرزاپور میں راہل گاندھی کی میٹنگ کے بعد پھر کھاٹ کیلئے مچی افراتفری

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی مرزاپور میں کھاٹ سبھا کے بعد کانگریس کی چارپائیوں کے لئے ایک بار پھر کسانوں میں ہوڑ مچ گئی۔

Sep 14, 2016 07:45 PM IST | Updated on: Sep 14, 2016 07:45 PM IST
مرزاپور میں راہل گاندھی کی میٹنگ کے بعد پھر کھاٹ کیلئے مچی افراتفری

مرزا پور : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی مرزاپور میں کھاٹ سبھا کے بعد کانگریس کی چارپائیوں کے لئے ایک بار پھر کسانوں میں ہوڑ مچ گئی۔ اسمبلی کے بعد کھاٹ کے ساتھ ساتھ لڈو اور پانی کی بوتلیں بھی خوب لوٹی گئیں۔ دراصل جیسے ہی راہل سبھا ختم ہوئی ، تو پروگرام کے مقام پر موجود لوگ کانگریس کی کھاٹ لینے کے لئے ٹوٹ پڑے۔

کانگریسی کھاٹ حاصل کرنے کی چاہت میں کسانوں میں ایسی افرا تفری دیکھنے کو ملی کہ وہ ایک دوسرے سے کھاٹ کے لئے مقابلہ آرا تک ہونے کو تیار تھے۔ اسمبلی کے بعد جہاں اور جس حالت میں کھاٹ نظر آئی ، وہ اسے اٹھا کر چلتے بنے۔ ایک طرف جہاں گاؤں کے لوگ کھاٹ اٹھا کر اپنے اپنے گھر جانے لگے وہیں دوسری طرف کانگریس کارکنان چارپائیوں کو ٹرک میں لاد کر اگلی میٹنگ کی تیاری میں لگے تھے۔

گاؤں کے لوگ اس کھاٹ کو بھی لے گئے، جس پر راہل گاندھی بیٹھے تھے۔ میٹنگ میں آئے کسانوں کے ساتھ دوسرے لوگ بھی میدان میں پڑی تمام کھاٹ کو اپنے قبضے میں لینے میں مصروف ہو گئے۔ کھاٹ لینے کے لئے کئی لوگ آپس میں جھگڑ بھی پڑے۔

کانگریس کے قومی نائب صدر اور امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی کھاٹ سبھا کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوا ہے۔ اس مرحلے میں راہل گاندھی نے مرزا پور میں کھاٹ سبھا کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے یہاں کسانوں سے ملاقات کر کے قرض معافی اور بجلی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہاں پر راہل نے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو سماجوادی پارٹی میں جاری اختلافات پر بھی گھیرا۔ راہل نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی سائیکل پنچر ہو چکی ہے۔

Loading...

Loading...