راہل کا وزیراعظم پر حملہ: دلی میں ’’ چوکیدار ہی چور‘‘ نامی ایک کرائم تھرلر چل رہا ہے

سی بی آئی افسر کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے بعد راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کہا کہ ’’افسر تھک گئے ہیں ، بھروسہ ٹوٹ گیا ہے اور جمہوریت رو رہی ہے

Nov 20, 2018 12:06 PM IST | Updated on: Nov 20, 2018 12:07 PM IST
راہل کا وزیراعظم پر حملہ: دلی میں ’’ چوکیدار ہی چور‘‘ نامی ایک کرائم تھرلر چل رہا ہے

کانگریس صدر راہل گاندھی

 کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سینئر افسر کے حکومت پر لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جانچ ایجنسی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے لوگوں کے بھروسے کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’دلی میں ’چوکیدار ہی چور‘ نامی ایک کرائم تھرلر چل رہا ہے ۔ نئے ایپی سوڈ میں سی بی آئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے ایک وزیر، قومی سلامتی کے مشیر، قانون سیکرٹری اور کابینہ سیکرٹری کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہیں گجرات سے لایا گیا اس کا ساتھی کروڑوں کی وصولی کر رہا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اس سے لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’افسر تھک گئے ہیں ، بھروسہ ٹوٹ گیا ہے اور جمہوریت رو رہی ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سی بی آئی کے رشوت لینے کے معاملے پرراہل گاندھی کا طنز، وزیراعظم مودی کے پسندیدہ تھے استھانا

Loading...

واضح رہے کہ سی بی آئی کے ڈی آئی جی منیش کمار سنہا نے سینئر افسروں، قومی سلامتی کے مشیر اور ایک کابینہ وزیر پر کام کے لئے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ سنہا سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے خلاف درج ایف آئی آر کی تحقیقات کر رہے تھے۔

Loading...