چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کرکٹ کے فروغ کیلئے یوسف اور عرفان پٹھان نے اٹھایا یہ بڑا قدم

ہندوستان کے معروف کرکٹ کھلاڑی یوسف پٹھان نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے شہروں اور قصبوں کے کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیت دکھانے کا مناسب پلیٹ فارم ملنا چاہیے اور اسی پر عمل کرنے کے مقصد سے دونوں بھائیوں نے کرکٹ اکیڈمی آف پٹھانس کی شروعات کی ہے۔

Jan 14, 2019 08:21 AM IST | Updated on: Jan 14, 2019 08:22 AM IST
چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کرکٹ کے فروغ کیلئے یوسف اور عرفان پٹھان نے اٹھایا یہ بڑا قدم

یوسف پٹھان ۔ فائل فوٹو

ہندوستان کے معروف کرکٹ کھلاڑی یوسف پٹھان نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے شہروں اور قصبوں کے کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیت دکھانے کا مناسب پلیٹ فارم ملنا  چاہیے اور اسی پر عمل کرنے کے مقصد سے دونوں بھائیوں نے کرکٹ اکیڈمی آف پٹھانس کی شروعات کی ہے۔

یوسف پٹھان نے اتر پردیش کے شہر مین پوری میں کرکٹ اکیڈمی آف پٹھانس (کیپ) کے 14 ویں سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مین پوری جیسے چھوٹے شہر میں کرکٹ اکیڈمی کھلنے سے یہاں اور آس پاس کے نوجوانوں کو بھی ان کی صلاحیت کو دکھانے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر مسٹر پٹھان نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دو سال پہلے دونوں بھائیوں کے ذہن میں خیال آیا کہ چھوٹے چھوٹے شہروں اور قصبوں کے کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیت دکھانے کا مناسب پلیٹ فارم ملنا چاہیے اوراسی ترتیب میں دہلی، پٹنہ، راجکوٹ، نوئیڈا، لدھیانہ کے بعد مین پوری میں 14 ویں سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ان سنٹروں کے ذریعے کرکٹ کا جنون رکھنے والے اور کرکٹ میں اپنی صلاحیت دکھانے کے لئے پلیٹ فارم کی تلاش کرنے والے کرکٹروں کو ان سنٹروں میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات ملیں گی۔

کیپ کے لئے کوچنگ پروگرام آسٹریلیائی کرکٹر گریگ چیپل اور مشہور کوچ کیمرون ٹریڈل نے تیار کیا ہے۔

Loading...

Loading...