اپنا سامان لے کر محمد سمیع کے گھر پہنچی اہلیہ حسین جہاں ، پولیس اور وکیل بھی آئے ساتھ

کولکاتہ میں تیز گیند باز محمد سمیع کے خلاف جہیز اور آبروریزی کا کیس درج کرانے کے بعد اب ان کی اہلیہ حسین جہاں اتوار کو اچانک امروہہ میں سمیع کے گاوں سہس پور علی نگر پہنچ گئی ہیں۔

May 06, 2018 02:20 PM IST | Updated on: May 06, 2018 02:20 PM IST
اپنا سامان لے کر محمد سمیع کے گھر پہنچی اہلیہ حسین جہاں ، پولیس اور وکیل بھی آئے ساتھ

محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں کی تصویر

امروہہ : کولکاتہ میں تیز گیند باز محمد سمیع کے خلاف جہیز اور آبروریزی کا کیس درج کرانے کے بعد اب ان کی اہلیہ حسین جہاں اتوار کو اچانک امروہہ میں سمیع کے گاوں سہس پور علی نگر پہنچ گئی ہیں۔ حسین جہاں نے امریکہ میں ڈیڈولی کوتوالی میں سیکورٹی کا بھی مطالبہ کیا۔ حسین جہاں اپنے وکیل کے ساتھ سمیع کے گھر پہنچی ہیں۔ وہ پہلے سمیع کے چچا کے گھر گئیں اور انہوں نے گاوں والوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

حسین جہاں کے امروہہ پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی سمیع کے اہل خانہ گھر پر تالا بند کرکے کہیں چلے گئے ، جس کے بعد حسین جہاں اپنی بیٹی کے ساتھ پڑوس میں رہنےو الے سمیع کے چچا کے گھر پر رکی ہیں۔ حسین جہاںنے کہا کہ محمد سمیع ایک کم تعلیم یافتہ انسان ہے ، اس کا ایک ہی کام ہے ، سبھی کو بے وقوف بنانا ، اس نے میرے ساتھ ساتھ آپ جیسے سادہ لوح لوگوں کو بھی بے وقوف بنایا ہے۔

حسین جہاں نے یہ بھی کہا کہ سمیع اس سے معافی مانگ لے تو وہ اس کو معاف کردے گی اور پھر سے اپنا گھر بسالے گی ۔ لیکن سمیع نے جو کیا ہے وہ انتہائی غلط ہے ۔ حسین جہاں کے ساتھ ان کا وکیل بھی امروہہ پہنچا ہے۔

جب حسین جہاں سے پوچھا گیا کہ انہیں پولیس کے ساتھ گاوں میں آنے کی کیوں ضرورت پڑی، تو اس نے سمیع کے بڑے بھائی حسیب کو کریمنل بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔ حسین جہاں نے کہا کہ حسیب اس کا قتل کرکے سمیع کی شادی اپنی سالی سے کروانا چاہتا ہے۔

Loading...

Loading...