یوپی میں بی جے پی لیڈر پر جان لیوا حملہ ، اے کے 47 سے برسائی گئی گولیاں

یوپی کے مراد نگر میں بی جے پی لیڈر برج پال تیوتيا کی گاڑی پر اے کے 47 سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے۔

Aug 12, 2016 12:24 AM IST | Updated on: Aug 12, 2016 12:25 AM IST
یوپی میں بی جے پی لیڈر پر جان لیوا حملہ ، اے کے 47 سے برسائی گئی گولیاں

مرانگر : یوپی کے مراد نگر میں بی جے پی لیڈر برج پال تیوتيا کی گاڑی پر اے کے 47 سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے۔ اس فائرنگ میں تیوتيا بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ تیوتياکو شدید زخمی حالت میں غازی آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، لیکن بہتر علاج کے لئے انہیں نوئیڈا کے فورٹس اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال کے باہر کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔ اس حملے میں بی جے پی لیڈر اور محافظ سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں ۔ ادھر واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

میرٹھ زون کے آئی جی سرجیت پانڈے نے بتایا کہ ایک گاڑی میں سوار نامعلوم بدمعاشوں نے شام تقریبا سات بج کر 20 منٹ پر برج پال تیوتيااور دیگر لوگوں پر گولیاں چلائیں ، جس میں تیوتياسمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا، لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ مراد نگر اسمبلی حلقہ سے سال 2012 میں اسمبلی انتخابات لڑ چکے تیوتيا آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر غازی آباد آ رہے تھے۔

Loading...

Loading...