کانگریس کو ختم کردینا چاہتی ہے مودی حکومت : وزیر اعلی ہریش راوت

اتراکھنڈ سیاسی بحران کو لے کر وزیر اعلی ہریش راوت اور کانگریس کے باغی ممبر اسمبلی ہرک سنگھ راوت کے درمیان کھل کر تکرار نظر آنے لگی ہے ۔ اتوار کو ہریش راوت نے اسمبلی پہنچ کر سابق وزیر ہرک سنگھ راوت کے کمرے پر تالا لگوایا ۔

Mar 20, 2016 08:00 PM IST | Updated on: Mar 20, 2016 09:13 PM IST
کانگریس کو ختم کردینا چاہتی ہے مودی حکومت : وزیر اعلی ہریش راوت

دہرادون : اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت نے آج مرکزی حکومت پر کانگریس کو ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے راج میں مخالف پارٹی کی ریاستی حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی جاتی ہے اور اروناچل کے بعد اب یہی کام اتراکھنڈ میں کیا جا رہا ہے ۔

نو کانگریسی ممبران اسمبلی کے حکومت کے خلاف بغاوت کرکے بی جے پی کے ساتھ کھڑے ہونے سے ریاست میں پیدا ہوئے سیاسی طوفان کے درمیان پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی کی حکومت کانگریس کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ وہ کسی بھی قسم کے احتجاج کو زبردستی ختم کر دینا چاہتے ہیں ۔ کوئی دلت نوجوان اپنی آواز اٹھاتا ہے تو اسے مرنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے ۔ پسماندہ طبقے کا کوئی طالب علم مخالفت کرتا ہے تو اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ مخالف پارٹی کی ریاستی حکومتوں کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پہلے انہوں نے یہ اروناچل پردیش میں کیا، اب اتراکھنڈ میں کر رہے ہیں ۔

دریں اثنا اتراکھنڈ سیاسی بحران کو لے کر وزیر اعلی ہریش راوت اور کانگریس کے باغی ممبر اسمبلی ہرک سنگھ راوت کے درمیان کھل کر تکرار نظر آنے لگی ہے ۔ اتوار کو ہریش راوت نے اسمبلی پہنچ کر سابق وزیر ہرک سنگھ راوت کے کمرے پر تالا لگوایا ۔

ہریش راوت کے اس اقدام پر ہرک سنگھ راوت نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ ہرک سنگھ راوت نے پرد یش 18 / ای ٹی وی  کو بتایا کہ ہریش راوت کا یہ قدم بوکھلاہٹ بھرا ہوا ہے ۔

Loading...

کانگریس کے باغی ممبر اسمبلی نے کہا کہ  سی ایم خود آکر اسمبلی میں کمرے میں تالا لگاتے ہیں ، جب میں وزیر نہیں رہا تو آفس سے میرا کیا لینا دینا؟ وہاں پر سارے ملازم سکریٹریٹ کے میرے کمرے میں کچھ مشتبہ ركھوانے کی سازش کر رہے ہیں ۔ جبکہ وزیر اعلی کسی افسر یا ڈی ایم سے تالا لگوا سکتے تھے ، تو پھر خود کارروائی کرنے کیسے پہنچ گئے؟ اس سے ان کی بوکھلاہٹ نظر آتی ہے۔

Loading...