کرفیو ہٹاتے ہی کشمیر میں ایک بار پھر شروع ہوئیں پرتشدد جھڑپیں، سڑکوں پر احتجاج

وادی کشمیر میں کرفیو میں نرمی کے بعد ایک بار پھر وہاں پرتشدد جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

Jul 26, 2016 01:42 PM IST | Updated on: Jul 26, 2016 01:42 PM IST
کرفیو ہٹاتے ہی کشمیر میں ایک بار پھر شروع ہوئیں پرتشدد جھڑپیں، سڑکوں پر احتجاج

سرینگر۔ کشمیر وادی میں کرفیو میں نرمی کے بعد ایک بار پھر پرتشدد جھڑپوں کی خبر آئی ہے۔ کئی علاقوں میں لوگ مظاہرہ کرنے باہر آئے جس کے بعد کئی علاقوں میں پھر کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں دوبارہ کرفیو لگانے پر غور ہو رہا ہے۔ 17 دن بعد سری نگر میں کرفیو میں نرمی دی گئی تھی، لیکن اس کے بعد کئی جگہ پر مظاہرین سڑکوں پر نکلے جس کے بعد یہ پرتشدد جھڑپیں ہونے لگیں۔

بتا دیں کہ 17 دنوں کے بعد سرینگر سمیت وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو ہٹا لیا گیا ہے۔ کرفیو ہٹنے کے بعد سے سڑکوں پر رونق لوٹ آئی تھی، لیکن وادی میں پھر ہوئیں پرتشدد جھڑپوں سے معمولات زندگی ٹھپ ہو گئے ہیں۔

Loading...

خیال رہے کہ 8 جولائی کو وادی میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو پولیس نے تصادم میں مار گرایا تھا جس کے بعد ریاست کے کئی حصوں کے علاوہ سرینگر میں بھی تشدد بھڑک اٹھا تھا۔

Loading...