دارالعلوم دیوبند نے یوم جمہوریہ سے پیش نظرطلبا کو دی یہ اہم ہداہت، بی جے پی نےاٹھائے سوال

دیوبند نے سبھی طلبا کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹرینوں میں غیرضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت نامہ دارالعلوم کے ہاسٹل انچارج کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

Jan 21, 2019 09:51 PM IST | Updated on: Jan 21, 2019 09:51 PM IST
دارالعلوم دیوبند نے یوم جمہوریہ سے پیش نظرطلبا کو دی یہ اہم ہداہت، بی جے پی نےاٹھائے سوال

دارالعلوم دیوبند: فائل فوٹو

یوم جمہوریہ کے پیش نظرپورے ملک میں تیاریاں عروج پرہیں۔ اسی درمیان اترپردیش کے معروف تعلیمی ادارہ اورعالمی شہرت یافتہ دارالعلوم دیوبند نے یوم جمہوریہ سے قبل ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ دیوبند نے سبھی طلبا کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹرینوں میں سفرنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت نامہ دارالعلوم کے ہاسٹل انچارج کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند نے ہدایت دی ہے کہ 26 جنوری کے موقع پرترنگا پھہرانے کے بعد سبھی طلبا اپنے ادارے میں واپس آجائیں اورٹرینوں میں سفرنہ کریں۔ دارالعلوم کے مفتی اسد قاسمی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پرکچھ طلبا اپنے دوست واحباب کے پاس گھومنے چلے جاتے ہیں۔ اس لئےغیرضروری سفرکرنے سے اجتناب کریں۔

Loading...

دارالعلوم نے ان سبھی طلبا کو سخت ہدایت دی ہے کہ ایسے موقع پرکہیں سفرنہ کریں اوراگرکسی کوضرورت ہے تو سفرکرکے فوراً دارالعلوم دیوبند واپس آجائیں۔ واضح رہے اس دوران چیکنگ وغیرہ ہوتی ہے اوربغیروجہ کی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ اس کی وجہ سے ڈراورخوف کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔

مفتی اسد قاسمی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حادثات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کو دیکھتے ہوئے دارالعلوم دیوبند نے سبھی طلبا سے اپیل کی ہے۔ دیوبند نے کہا کہ اگرسفرکوئی بھی طالب علم کرے تواس دوران کسی طرح کی بحث وغیرہ میں نہ پڑیں، صبرسے کام لیں اورسفرپورا کرنے کے بعد ادھرادھرنہ جاکرسیدھے مدرسہ دارالعلوم واپس لوٹ آئیں۔

اس پورے معاملے پربی جے پی نے اعتراض کیا ہے۔ دارالعلوم کے ذریعہ غیرضروری سفرسے اجتناب کرنے کی طالب علم کی ہدایت پر بی جے پی کے مقامی لیڈران نے دارالعلوم دیو بند پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا ہدایت ناہ جاری کرنا غیرضروری ہے۔ اس سے دارالعلوم کے رویہ اورنیت پرسوال اٹھتا ہے۔ واضح رہے کہ دارالعلوم انتظامیہ نے احتیاطی تدابیرکے طورپراس طرح کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

Loading...