بھارت ماتا کی جے کے مفہوم میں وطن کی پرستش شامل ، اسلئے مسلمانوں کیلئے ایسا نعرہ لگانا جائز نہیں : دارالعلوم دیوبند

دیوبند : ملک بھر میں بھارت ماتا کی جے کے معاملہ پر ہندتوا طاقتوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ چونکہ اس نعرہ کے لگانے والوں کے مفہوم میںوطن کی پرستش شامل ہے ، اس لئے مسلمانوں کیلئے ایسا نعرہ لگانا جائز نہیں ہے۔

Apr 01, 2016 01:35 PM IST | Updated on: Apr 01, 2016 01:35 PM IST
بھارت ماتا کی جے کے مفہوم میں وطن کی پرستش شامل ، اسلئے مسلمانوں کیلئے ایسا نعرہ لگانا جائز نہیں : دارالعلوم دیوبند

دیوبند :  ملک بھر میں بھارت ماتا کی جے کے معاملہ پر ہندتوا طاقتوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ چونکہ اس نعرہ کے لگانے والوں کے مفہوم میںوطن کی پرستش شامل ہے ، اس لئے مسلمانوں کیلئے ایسا نعرہ لگانا جائز نہیں ہے۔

دارالعلوم دیوبند کی طرف سے جاری فتوی میں کہا گیا ہے کہ کئی سال پہلے وندے ماترم کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا اور اس گیت کو تمام اسکولوں میں ہندو مسلمان سب کیلئے پڑھنا لازمی کیا گیا تھا ۔ اسی طرح اب بھارت ماتا کی جے کا نعرہ ہر مسلمان کیلئے لازم کیا جارہا ہے ۔ یہ دونوںمسئلے ایک ہی جیسے ہیں۔

فتوی میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت ماتا اہل ہنود کے عقیدہ کے مطابق ایک دیوی ہے ، جس کی وہ پوجا کرتے ہیں ۔ بھارت ماتا دیوی کو یہ لوگ ہندوستان کی مالک و مختار اور متصرف سمجھتے ہیں ، بلاشبہ یہ شرکیہ عقید ہ ہے۔

پڑھیں فتوی کی مکمل کاپی

Loading...

deoband fatawa

Loading...