اسلام میں خواتین قاضی بھی بن سکتی ہیں او رمفتی بھی : دارالعلوم دیوبند

سہارن پور: دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کے قاضی بننے کے خلاف نہیں ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے پی آر او اشرف عثمانی نے راجستھان کے جے پور کی دو خواتین جہاں آرا اور افرو ز بیگم کے قاضی بننے کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ اسلام میں مسلم خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور عالم ہونے کا پورا پورا حق حاصل ہے ۔ اسلام میں خواتین بھی قاضی بن سکتی ہیں او رمفتی بھی بن سکتی ہیں۔

Feb 09, 2016 09:53 PM IST | Updated on: Feb 09, 2016 09:53 PM IST
اسلام میں خواتین قاضی بھی بن سکتی ہیں او رمفتی بھی : دارالعلوم دیوبند

سہارن پور: دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کے قاضی بننے کے خلاف نہیں ہے۔  دارالعلوم دیوبند کے پی آر او اشرف عثمانی نے راجستھان کے جے پور کی دو خواتین جہاں آرا اور افرو ز بیگم کے قاضی بننے کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ اسلام میں مسلم خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور عالم ہونے کا پورا پورا حق حاصل ہے ۔ اسلام میں خواتین بھی قاضی بن سکتی ہیں او رمفتی بھی بن سکتی ہیں۔

مسٹر عثمانی نے کہا کہ مسلم خواتین قاضی کے عہدہ کی تمام ذمہ داریاں ادا کرسکتی ہیں اور مسلم خواتین مفتی کا کورس کرنے کے بعد شرعی امور میں فتوے بھی دے سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں تعلیم کے حصول کو ہر مسلم مردو خواتین پر یکساں طور پر فرض کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com