مٹھی بھر لوگ اکثریت کے بڑے طبقہ کو اقلیت کے خلاف مشتعل کرنے کیلئے کوشاں ہیں : مولانا متین

مین پوری بیورو : مدرسہ عربیہ درس القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید کے 25 ویں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نو حفاظ کی دستار بندی عمل میں آئی

Mar 27, 2016 07:47 PM IST | Updated on: Mar 27, 2016 07:49 PM IST
مٹھی بھر لوگ اکثریت کے بڑے طبقہ کو اقلیت کے خلاف مشتعل کرنے کیلئے کوشاں ہیں : مولانا متین

مین پوری بیورو : مدرسہ عربیہ درس القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید کے  25 ویں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نو حفاظ کی دستار بندی عمل میں آئی ۔  اس موقع  پر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے کہا کہ صرف نماز کی ادائیگی مذہب نہیں ، صرف روزے کی ادائیگی مذہب نہیں ، مذہبِ اسلام مکمل نبی  کی اتباع ، نبی کی شریعت کے حقوق ، باپ کے حقوق ، بہنوں کے حقوق ، مادرِ وطن کے حقوق  کا نام ہے ۔ مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی صاحب نے کہا مذہب اسلام  جو بدنام ہو رہا ہے  اس کے ذمہ دار بھی ہم ہیں ، ہمارے کردار اور اخلاق سے اسلام بدنام ہو رہا ہے ۔

مولانا نے مزید کہا کہ ہم بھی ذمہ دار ہیں کہ ہم نے اپنے مادرِ وطن کے لوگوں کو خواہ وہ ہندو ہوں ، سکھ ہوں ،عیسائی ہو ں ، یا بودھ  ہوں ، ہم نے کبھی ان کو اپنے مذہب کےقریب نہیں آنے دیا ۔ مولانا نے آر ایس ایس کا نام لئے بغیر کہا کہ چند مٹھی بھر فرقہ پرست لوگ اکثریت کے بڑے طبقہ کو مسلمانوں کے خلاف مشتعل کررہے ہیں اور ہم مسلمان صرف صبح کی چائے کی چسکی کے ساتھ اخبار کو ہاتھ میں لیکر صرف تبصرہ کر تے رہتے ہیں۔

Loading...

اس موقعہ پرحضرت مولانا عبدالغنی خاں صاحب ،مولانا محمد اظہار ،قاری محمد نعیم ،مفتی عبدالحق ،مولانا عبدالرئوف ،مولانا محمد عرفان ، نعت خواں ،مفتی طارق جمیل ،وحافظ محمد احمد نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ مولانا محمد عقیل نے  نظامت کے فرائض انجام دئے ۔

Loading...