دہرادون: عصمت دری متاثرہ کو اسکول نے داخلہ دینے سے کیا انکار

دہرادون کے ایک اسکول نے 16 سال کی ایک عصمت دری متاثرہ کو اسکول میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا۔

Oct 18, 2018 11:55 PM IST | Updated on: Oct 19, 2018 12:06 AM IST
دہرادون: عصمت دری متاثرہ کو اسکول نے داخلہ دینے سے کیا انکار

علامتی تصویر

دہرادون کے ایک اسکول نے 16 سال کی ایک عصمت دری متاثرہ کو اسکول میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا۔ دو ماہ قبل شہر کے باہری علاقہ کے ایک بورڈنگ اسکول میں اس لڑکی کی عصمت دری ہوئی تھی۔ اسکول کا کہنا ہے کہ وہ عصمت دری متاثرہ کو  داخلہ نہیں دے سکتے۔

جمعرات کے روز متاثرہ کے وکیل ارونا نیگی چوہان نے کہا، ’’ ستمبر کے آخری ہفتہ میں لڑکی کے والد دہرادون کے سی بی ایس ای اسکولوں میں گئے۔ وہ اپنی بیٹی کا داخلہ 10ویں میں کرانا چاہتے ہیں۔ تاہم کئی اسکولوں نے داخلہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ شہر کے کینٹونمنٹ علاقہ کے اسکولوں نے عصمت دری متاثرہ ہونے کی وجہ سے اسے داخلہ دینے سے انکار کیا ہے۔

رواں سال 14 اگست کو بورڈنگ اسکلو میں 4 لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ اجماعی عصمت دری کی تھی۔ اس حادثہ کا انکشاف 16 اگست کو ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے ان لڑکو کی گرفتاری بھی کر لیا۔  وکیل چوہان نے بتایا کہ عصمت دری متاثرہ کو کسی دوسرے شہر کے اسکول میں داخلہ دیا گیا ہے۔

Loading...

 

Loading...