بیس سال چھوٹے لڑکے سے تھے ناجائز تعلقات، شوہر کو مارکر کھیت میں دفنایا

بیوی نے شوہر کے اغوا کی جھوٹی سازش رچ ڈالی۔ پولیسن نے معاملہ درج کرکے جب جانچ شروع کی تو معاملہ غیر قانونی تعلقات کا نکلا۔

Jan 29, 2019 11:29 PM IST | Updated on: Jan 30, 2019 10:16 AM IST
بیس سال چھوٹے لڑکے سے تھے ناجائز تعلقات، شوہر کو مارکر کھیت میں دفنایا

علامتی تصویر

رشتوں کو تار۔تار کر دینے والے ایک معاملے میں خاتون کو اپنے سے 20سال چھوٹے لڑکے سے پیار ہوگیا۔ خاتون کوپتہ تھا کہ جب تک اس کا شوہرزندہ ہے تب تک وہ اپنے عاشق کے ساتھ نہیں رہ پائے گی۔ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ منصوبہ بنایا اور شوہر کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس کے بعد خاتون نے شوہرکے اغوا کی جھوٹی سازش رچ ڈالی۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کی تو معاملہ غیرقانونی تعلقات کا نکلا۔ فی الحال خاتون اور عاشق پولیس کی گرفت سے باہر بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس نے قتل میں شامل عاشق کے دوست گرفتار کر لیا ہے۔

جانکاری کے مطابق دہرادون کے لکشمن چوک پر کرائے کے مکان میں دیویندر اپنی بیوی ، بچوں اورماں کے ساتھ رہتا تھا۔ دیویندر 25 جنوری کو مال لیکر نکلا تھا لیکن واپس گھر نہیں پہنچا۔ اس پر دیویندر کی اہلیہ رینا 45 نے سڈکول تھانے میں شوہرکے اغوا کی رپورٹ درج کرادی۔ پولیس جانچ کیلئے جب گاؤں پہنچی تو وہاں پر گاؤں والے رینا کو لیکر بات کر رہے تھے۔ معاملے کی تہہ تک جاتے ہوئے پولیس نے پریتا 22 کے دوست روی کو گرفتار کر لیا۔ سخت پوچھ۔گچھ کے بعد روی نے بتایا کہ رینا اور پریتا کے درمیان غیرقانونی تعلقات تھے جس کی وجہ سے انہوں نے دیویندر کا قتل کر کے اس کی لاش گنے کے کھیت میں دبا دی۔ پولیس نے روی کی نشان دہی پر دیویندر کی لاش برآمد کر لی ہے۔

پولیس نے روی کو تو گرفتار کر لیا ہے لیکن معاملے کی بھنک لگنے پر دیویندر کی اہلیہ رینا اور عاشق پریتا گاؤں سے فرار ہوگئے۔ رینا تین بچوں کی ماں ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اورملزموں کی تلاش تیز کر دی ہے۔

گھوڑے کو بیہوش کرنے والے انجیکشن 6 سال کی بچی کو لگاکر 3 مرتبہ رپپ کے بعد قتل، تا عمرقید کی سزا

Loading...

تو اس وجہ سے خواتین غیر مرد کے ساتھ بناتی ہیں تعلقات، ضرور جاننی چاہئے یہ وجہ

Loading...