شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے پاس گئی، اس نے چھوڑا تو تیسرے کے ساتھ رہنے لگی اور پھر ایک دن یہ ہوا

اتراکھنڈ کی رہنے والی 35 سالہ بینا بشٹ نے پانچ سال پہلے شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے ساتھ شادی کر لی تھی تھی۔ عاشق نے چھوڑا تو ادھڑ عمر شخص کے ساتھ لیو ان رلیشن شپ میں رہنے لگی

Oct 15, 2018 12:27 PM IST | Updated on: Oct 15, 2018 12:34 PM IST
شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے پاس گئی، اس نے چھوڑا تو تیسرے کے ساتھ رہنے لگی اور پھر ایک دن یہ ہوا

علامتی تصویر

اتراکھنڈ کی رہنے والی 35 سالہ بینا بشٹ نے پانچ سال پہلے شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے ساتھ شادی کر لی تھی۔ لیکن شادی کے ایک سال بعد ہی عاشق نے اسے چھوڑ دیا اور سابق شوہر نے بھی نہیں اپنایا۔ تو پھر ایک ادھیڑ عمر آدمی کے ساتھ رہنے لگی اور پھر ہوا کچھ ایسا جسے سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

امراجالا میں شائع خبر کے مطابق لیو ان رلیشن شپ میں رہ رہی بینا نے مالی مشکلات کے سبب زہر کھا کر اپنی جان دے دی۔ پولیس کے مطابق جس عاشق کے لئے اس نے شوہر کو چھوڑا تھا وہ اسے چھوڑ کر چلا گیا۔ اس کے بعد وہ ایک ادھیڑ عمر شخص کے ساتھ لیو ان رلیشن شپ میں رہ رہی تھی۔ جب اس نے خرچ وغیرہ دینا بند کر دیا تو مالی مشکلات سے ہراساں ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔

شادی کا خواب دکھا کر خاتون کو اپنے ساتھ رکھ لیا

تین سال پہلے بینا  اپنے سات سالہ بیٹے کے ساتھ روزگار کی تلاش میں رام نگر آگئی۔ یہاں اس کی ملاقات پیروم دارا (رام نگر) میں رہنے والے ایک ادھیڑ عمر کے شخص سے ہوئی۔ نوکری دلانے کی بات کہہ کر ادھیڑ اسے اپنے ساتھ لے گیا اور شادی کا وعدہ کر اسے اپنے ساتھ کر لیا۔
Loading...

کچھ وقت بعد اس نے کاشی پور کے گاوں فسیاپورا میں اسے کرائے پر کمرہ لے کر دے دیا۔ اس دوران خرچ کو لے کر وہ بینا کو پریشان کرنے لگا۔ بیٹے کو  اسکول بھیجنے کی بات پر اکثر دونوں کے درمیان بحث ہوا کرتی تھی۔ تبھی مالی حالات بدتر ہو جانے کی وجہ سے بینا نے ہفتہ کے روز زہر کھا کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے اتوار کے روز پوسٹ مارٹم کر بینا کی لاش اس کے گھروالوں کو دے دی ہے۔

Loading...