دیوبند سے ہندوکنبوں کی نقل مکانی سے متعلق بجرنگ دل کی لسٹ بھی نکلی غلط ، اپنے نام کو دیکھ کر چونک گئے لوگ

بجرنگ دل کی طرف ضلع سہارنپور کے دیوبند قصبے سے مبینہ طور پر نقل مکانی کرنے والے 40 کنبوں کی فہرست جاری کی گئی ، مگر وہ بھی حکم سنگھ سنگھ کی رپورٹ کی طرح ہی غلط نکلی ۔

Jun 17, 2016 11:03 PM IST | Updated on: Jun 17, 2016 11:03 PM IST
دیوبند سے ہندوکنبوں کی نقل مکانی سے متعلق بجرنگ دل کی لسٹ بھی نکلی غلط ، اپنے نام کو دیکھ کر چونک گئے لوگ

دیوبند :  اترپردیش میں ضلع شاملی کے کیرانہ اور کاندھلہ قصبوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے کنبوں کی فہرست جاری کئے جانے کی طرز پر بجرنگ دل کی طرف ضلع سہارنپور کے دیوبند قصبے سے مبینہ طور پر نقل مکانی کرنے والے 40 کنبوں کی فہرست جاری کی گئی ، مگر وہ بھی حکم سنگھ سنگھ کی رپورٹ کی طرح ہی غلط نکلی ۔ جانچمیں متعدد کنبے اپنے گھروں میں ہی ملے۔

خیال رہے کہ بجرنگ دل کے ریاستی وزیر وکاس تیاگی نے40 ایسے کنبوں کی فہرست جاری کی تھی جو مبینہ طور پر غیرسماجی عناصر کے خوف سے دیوبند سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔

دیوبند کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) بھانو پرتاپ سنگھ یادو نے کہا کہ ضلع انتظامیہ جو کو بجرنگ دل کی جانب سے جاری کی گئی فہرست موصول ہوئی۔ ا سکی صداقت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیوبند قصبے میں لوگوں میں نہ تو کوئی خوف طاری ہے اور نہ ہی یہاں کسی طرح کی کشیدگی ہے۔

ایس ڈی ایم نے بتایا کہ دیوبند میں نیم فوجی دستوں کی پہلے سے ہی دو کمپنیاں موجود ہیں جو روزانہ گشت کرتی ہیں۔ بجرنگ دل نے جو فہرست جاری کی ہے اس میں کئی کنبے اپنے گھروں میں ملے۔ کچھ لوگوں نے فہرست میں اپنا نام دیکھ کر حیرت بھی ظاہر کی۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com