مسلم سماجی ملی تنظیموں نے آر ایس ایس کے طلاق شدہ مسلم خواتین کیلئے پنشن کو بتایا ڈرامہ

مسلم مسائل کی آڑ میں سیاسی مفاد حاصل کرنے اور آپسی نااتفاقی پیدا کرنے کی سازش قراردیا۔مسلم سماجی ملی تنظیموں نے آر ایس ایس کے طلاق شدہ مسلم خواتین کے لئے پنشن کو ڈرامہ بتایا ہے۔

Feb 21, 2018 07:56 PM IST | Updated on: Feb 21, 2018 09:11 PM IST
مسلم سماجی ملی تنظیموں نے آر ایس ایس کے طلاق شدہ مسلم خواتین کیلئے پنشن کو بتایا ڈرامہ

مسلم مسائل کو لیکر مسلم راشٹریہ منچ کے ذریعہ آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں گزشتہ کچھ وقت میں تیزی آئی ہے ۔

میرٹھ۔مسلم سماجی ملی تنظیموں نے آر ایس ایس کے طلاق شدہ مسلم خواتین کے لئے پنشن کو  ڈرامہ بتایا ہے۔مسلم مسائل کی آڑ میں سیاسی مفاد حاصل کرنے اور آپسی نااتفاقی پیدا کرنے کی سازش قراردیا۔بتادیں کہ آرایس ایس نے ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے ذریعہ طلاق شدہ مسلم خواتین کو پنشن دینےکی شروعات کی ہے ۔ آر ایس ایس کی اس پنشن اسکیم کو  مسلم سماجی اور ملّی تنظیموں نےآرایس ایس کا ایک نیا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے مسلم سماج کو تقسیم کرنے کی ایک سازش قراردیا ہے۔

مسلم مسائل کو لیکر مسلم راشٹریہ منچ کے ذریعہ آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں گزشتہ کچھ وقت میں تیزی آئی ہے ۔

تین طلاق معاملے کو لیکر ملک بھر میں مسلم خواتین سمیناروں کے انعقاد کے بعد اب طلاق شدہ مسلم خواتین کے لئے پنشن اسکیم کو مسلم تنظیمیں ایک نئے سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر دیکھ رہی ہیں ۔ سماجی ملّی تنظیموں کے ذمہ داران کے مطابق خود کو قومی سماجی سنگٹھن کہنے والی آرایس ایس دراصل مسلم مسائل کو سیاسی مدعے کی شکل دیکر بی جے پی کے لئے راہ ہموار کرنے کے حربہ استعمال کر رہی ہے، جو سماج اور ملک کے لئے خطرناک ہے ۔

Loading...

Loading...