یو پی اردو بورڈ کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہزاروں طلبہ اردو کی تعلیم سے محروم

الہ آباد۔ فر وری ماہ سے شروع ہونے والے یو پی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں اس بار ہائی اسکول میں سینتیس لاکھ سے زیادہ طلبا و طالبات امتحانات میں بیٹھ رہے ہیں ۔

Jan 20, 2016 02:37 PM IST | Updated on: Jan 20, 2016 02:38 PM IST
یو پی اردو بورڈ کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہزاروں طلبہ اردو کی تعلیم سے محروم

الہ آباد۔ فر وری ماہ سے شروع ہونے والے یو پی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں اس بار ہائی اسکول میں  سینتیس لاکھ سے زیادہ  طلبا و طالبات امتحانات میں بیٹھ رہے ہیں ۔اس میں تقریباً  ایک  لاکھ ایسے طلبا  ہیں  جو اردو  مضمون کے ساتھ امتحان دیتے ہیں ۔لیکن یو پی بورڈ  کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہر سال ہزاروں طلبا و طالبات  اردو کی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں ۔دراصل یو پی بورڈ نے پالیسی بنائی ہے  کہ   جو طالب علم ہائی اسکول یا انٹر میڈیٹ میں اردو مضمون لینا چا ہتا ہے اس کو انگریزی زبان چھوڑنا پڑے گا۔

لیکن انگریزی زبان کی ناگزیری کی بنا پر بہت سے طالب علم مجبوری میں اردو زبان چھوڑ دیتے ہیں ۔بورڈ کی اس شرط کی وجہ سے ہر سال  ہزاروں طالب علم اپنی مادری زبان  کی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں ۔اردو کے لئے کام کرنے والی  تنظیم  اردو ڈیو لپمنٹ آرگنا ئزیشن کےجنرل سکریٹری ڈاکٹر پر واز   نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  بور ڈ کے ضابطے میں تبدیلی کرے تاکہ انگریزی کے ساتھ ساتھ طلبا ارود مضمون بھی لے سکیں ۔

Loading...

Loading...