
نئی دہلی : قومی راجدھانی خطہ کے روہتاس میں آج سویرے درمیانہ شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے ہریانہ کے علاوہ دہلی، پنجاب، ہماچل پردیش اور اترپردیش میں محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 5 تھی۔ قومی موسمیاتی سینٹر ، نئی دہلی کے مطابق آج سویرے تقریبا 4:25 بجے ہریانہ کے روہتاس میں اورینج اسٹیج کا درمیانہ درجے کا زلزلہ آیا، جس کی شدت 5.0 تھی ۔ فی الحال زلزلہ کی وجہ سے جا ن و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
Loading...