الہ آباد : عید الفطر کے موقع پر مسلم نوجوانوں نے گلاب کا پھول تقسیم کرکے پیش کی بھائی چارہ کی نئی مثال

عید الفطر کے موقع پر اترپردیش کے شہر الہ آباد میں مسلم نوجوانوں نے ایک انوکھی مثال پیش کی۔

Jun 16, 2018 05:03 PM IST | Updated on: Jun 16, 2018 05:03 PM IST
الہ آباد : عید الفطر کے موقع پر مسلم نوجوانوں نے گلاب کا پھول تقسیم کرکے پیش کی بھائی چارہ کی نئی مثال

گلاب کا پھول تقسیم کرتےہوئے مسلم نوجوان۔

الہ آباد : عید الفطر کے موقع پر اترپردیش کے شہر الہ آباد میں مسلم نوجوانوں نے ایک انوکھی مثال پیش کی۔ الہ آباد میں عید الفطر کا تہوار پورے جو ش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر عید گاہ اور چوک پر واقع جامع مسجد سمیت ضلع کی سبھی عید گاہوں اور مساجد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی۔ عید کی نماز میں لوگوں نے اللہ سے ملک میں امن و چین کی دعا مانگی ۔ وہیں مسلم نوجوانوں نے گلاب کا پھول تقسیم کرکے بھائی چارہ کی ایک نئی مثال پیش کی۔

امن و چین کے اس تہوار کے موقع پر ہندو ، سکھ اور عیسائیوں نے بھی مسلمانوں کو عید گاہ پہنچ کر مبارکباد دی۔ آپ کو بتادیں کہ عید کا تہوار 30 دن کا روزہ رکھنے کے بعد چاند کے دیدار ہونے پرمنایا جاتا ہے۔ شہر میں عید کی سب سے بڑی نماز عیدگاہ میں ادا کی گئی۔

Loading...

Loading...