الیکشن کمیشن نے کی تین ریاستوں کے انتخابات کے پروگرام میں ترمیم

الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پروگراموں کے آج اعلان کے بعد اتر پردیش، اتراکھنڈ اور منی پور کے انتخابات سے منسلک تاریخوں میں شام کو کچھ ترمیم جاری کئے

Jan 04, 2017 10:51 PM IST | Updated on: Jan 04, 2017 10:51 PM IST
الیکشن کمیشن نے کی تین ریاستوں کے انتخابات کے پروگرام میں ترمیم

file photo

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پروگراموں کے آج اعلان کے بعد اتر پردیش، اتراکھنڈ اور منی پور کے انتخابات سے منسلک تاریخوں میں شام کو کچھ ترمیم جاری کئے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ترمیم اس طرح ہیں: اترپردیش کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں پرچہ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ 30 جنوری ہے جبکہ امیدواروں کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ یکم فروری ہے۔ تیسرے مرحلے میں پرچہ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ یکم فروری ہے جبکہ نام واپس لینے کی تاریخ تین فروری ہے۔پانچویں مرحلے میں پرچہ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ 10 فروری ہے جبکہ چھٹے مرحلے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ سات فروری ہے اور پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے۔ساتویں اور آخری مرحلے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ نو فروری ہے جبکہ پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 16 فروری ہے۔اس کی جانچ کی تاریخ 17 فروری ہے جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔

اتراکھنڈ میں پرچہ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ 30 جنوری ہے جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ یکم فروری ہے۔

منی پور میں پہلے مرحلے میں نوٹیفکیشن کی تاریخ سات فروری ہے اور پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے۔ ریاست کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں نوٹیفکیشن کی تاریخ نو فروری ہے جبکہ پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 16 فروری ہے۔پرچہ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ 17 فروری ہے جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔ پنجاب اور گوا کے انتخابات کے پروگرام میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے۔

Loading...

Loading...