الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشین کے ساتھ وی وی پیٹ مشین لگانے کا کیا فیصلہ

کانپور۔ ووٹروں کے اعتماد کے لئے الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشین کے ساتھ وی وی پیٹ مشین لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔

Dec 01, 2016 01:07 PM IST | Updated on: Dec 01, 2016 01:07 PM IST
الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشین کے ساتھ وی وی پیٹ مشین لگانے کا کیا فیصلہ

کانپور۔ ووٹروں کے اعتماد کے لئے الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشین کے ساتھ وی وی پیٹ مشین لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔  اس سے لوگوں کو پتہ چل سکے گا  کہ کس نشان پران کا ووٹ گیا ہے ۔ انتخابات میں ای وی ایم مشین کے استعمال میں لائے جانے کے بعد سے کئی بار انتخابات میں ہونے والی ووٹنگ کے بعد کبھی ووٹروں کے جانب سے تو کبھی سیاسی پارٹی کی جانب سے ایسی باتیں سامنے آتی رہی ہیں کہ مشین میں گڑبڑی ہے اور کسی اور کو ڈالا گیا ووٹ مشین میں پہلے سے فکس پارٹی کے امیدوار کو ہی پڑ رہا ہے۔  عوام میں ایک غلط پیغام پہنچانے کا کام کچھ لوگ کرتے ہیں، لیکن  الیکشن کمیشن کی جانب سے اترپردیش میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم مشین کے ساتھ ایک نئی مشین وی وی پیٹ مشین بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کا نام ووٹر وايریبل پیپرآڈٹ ٹریل ہے، جو ووٹر کے ووٹ ڈالتے ہی اسے مطمئن کرے گا کہ اس کا ووٹ اسی امیدوار یا نشان کو گیا ہے جس پر اس نے بٹن دبایا تھا۔

  اس مشین سے ایک پرچی نکل کر كلیكشن باکس میں بھی پہنچ جائے گی جو کہ الیکشن کمیشن کے پاس بھی بعد میں ثبوت کے طور پر رہے گی کہ کس مشین سے کس نشان کو کتنے ووٹ پڑے ہیں، جس سے ووٹروں کا اعتماد صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد پر بنا رہے اور کوئی بھی یہ الزام نہ لگا سکے کہ ای وی ایم مشین میں کوئی گڑبڑی ہوئی ہے۔ کانپور ایڈمنسٹریٹو آفس میں  اس کے ليے چھ اضلاع کے افسران کو وی وی پیٹ مشین کی ٹریننگ دی گئی جس میں چیف الیکشن افسردفتر اتر پردیش کےا وایس ڈی عتیق احمد صدیقی نے بھی شرکت کی اور اس مشین کے فوائد کے بارے میں  بتایا۔

Loading...

Loading...