اترپردیش میں طے روسٹر کے حساب سے سبھی ضلعوں میں بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے: یوگی

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گرمی کے موسم میں طے روسٹر کے مطابق بجلی سپلائی یقینی بنانے کے لئے افسران کو ہدایت دی

Jan 18, 2019 10:19 AM IST | Updated on: Jan 18, 2019 10:22 AM IST
اترپردیش میں طے روسٹر کے حساب سے سبھی ضلعوں میں بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے: یوگی

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ : فائل فوٹو۔

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گرمی کے موسم میں طے روسٹر کے مطابق بجلی سپلائی یقینی بنانے کے لئے افسران کو ہدایت دی۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی کی صدارت میں گرمی کے موسم میں روسٹر کے مطابق بجلی سپلائی جاری رکھنے سے متعلق جمعرات کی رات یہاں اعلی افسران کی میٹنگ یہ احکامات جاری کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی میں طے روسٹر کے مطابق ریاست کے سبھی ضلعوں میں بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کے احکامات دیتے ہوئے اس میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا بھی حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں لائن لاسیج 10 فیصد سے کم آجائے، ان علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی سپلائی کو یقینی بنائی جائے۔

Loading...

 

Loading...