بیکانیراراضی گھوٹالہ : سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے قریبی مہیش ناگر پر ای ڈی کا چھاپہ ، جانچ پڑتال

کانگریس صدر راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کے ایک قریبی مہیش ناگر کے یہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے چھاپہ مارا ہے ۔

Feb 09, 2018 03:27 PM IST | Updated on: Feb 09, 2018 03:27 PM IST
بیکانیراراضی گھوٹالہ : سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے قریبی مہیش ناگر پر ای ڈی کا چھاپہ ، جانچ پڑتال

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : کانگریس صدر راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کے ایک قریبی مہیش ناگر کے یہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے چھاپہ مارا ہے ۔ فرید آباد میں ناگر کے یہاں ای ڈی کے اہلکار وں نے چھاپہ ماری کی کارروائی کی اور جانچ پڑتال کی ۔ بیکانیر زمین گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی نے اس سے پہلے اشوک کو گرفتار کیا تھا ، جو مہیش ناگر کا ڈرائیور ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مہیش ناگر ایک کانگریسی لیڈر ہے اور ہی ناگر کے سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا سے بھی قریبی تعلقات ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ واڈرا کی طرف سے زمین خریدنے کی قانونی اتھاریٹی مہیش ناگر کے پاس ہی تھی ۔ وہیں فرضی کسان کی شکل میں بھی جو اختیارات دئے گئے تھے ، وہ مہیش ناگر کے ڈرائیور اشوک کے پاس تھے ، اس طرح سے فرضی واڑہ کرکے زمین خریدی جارہی تھی۔

Loading...

Loading...