ہند- پاک سرحد کے پاس رہنے والے لوگ بولے- ہمیں لگا جنگ شروع ہو گئی

لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے نثار احمد بھی باقی رہائشیوں کی طرح اس وقت ڈر گئے جب ہندوستانی فضائیہ کے طیارے ہوا میں منڈلانے لگے۔

Feb 26, 2019 05:17 PM IST | Updated on: Feb 26, 2019 05:32 PM IST
ہند- پاک سرحد کے پاس رہنے والے لوگ بولے- ہمیں لگا جنگ شروع ہو گئی

فائل فوٹو: رائٹرز

جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے نثار احمد بھی باقی رہائشیوں کی طرح اس وقت ڈر گئے جب ہندوستانی فضائیہ کے طیارے ہوا میں منڈلانے لگے۔ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں ایل او سی کے پاس رہنے والے نثار احمد نے کہا، ’’ میں یہ سوچتے ہوئے خوف زدہ ہو گیا تھا کہ جنگ شروع ہو گئی ہے‘‘۔

نثار نے کہا، ’’ جب ہمیں تیز آواز سنائی دی تب ہم سو رہے تھے۔ دیگر رہائشیوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو سینے سے لگا لیا اور ہمارے گھر میں ہر کوئی رونے لگا۔ ہم بم گرائے جانے کا انتظار کر رہے تھے۔

Loading...

ایل او سی کے آس پاس رہنے والوں کے مطابق، تقریبا 10 منٹ تک تیز آوازیں سنائی دے رہی تھی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ احمد نے نیوز 18 کو بتایا، ’’ ایل او سی پر اکثر مارٹر کی گولی باری ہوتی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ خلاف ورزی ہے۔ ہم اس کے عادی ہو چے ہیں، لیکن رات میں جو بھی ہوا وہ بالکل نیا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل ڈی ایس ہڈا نے بتایا کہ کیوں ہندوستان کی جیٹ کو نہیں پکڑ پایا پاکستان کا رڈار

Loading...