فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کے بعد، نوازالدین صدیقی کے بھائی پر ایف آئی آر درج

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے چھوٹے بھائی ایازالدین کے خلاف یو پی کے مظفر نگر میں اتوار کے روز ایک قابل ایتراض فیس، بک پوسٹ کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Jun 11, 2018 02:43 PM IST | Updated on: Jun 11, 2018 02:43 PM IST
فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کے بعد، نوازالدین صدیقی کے بھائی پر ایف آئی آر درج

ایازالدین صدیقی

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے چھوٹے بھائی ایازالدین کے خلاف یو پی کے مظفر نگر میں اتوار کے روز ایک قابل ایتراض فیس، بک پوسٹ کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے رکن بھرت کمار نے مذہبی جذباتوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے ان کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔

مظفر نگر میں بڑھانا پولیس تھانے میں ایازالدین کے خلاف آئی پی سی کے دفعہ 153 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج ہوا ہے۔ ان پر بھگوان شیو کی قابل اعتراض پوسٹ شئع کرنے کا الزام ہے۔

Loading...

تاہم، ایازالدین صدیقی نے ان پر لگے تمام الزامات کو خارج کیا ہے، اور کہا ہے کہ ’ ایک شخص نے بھگوان شیو کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کی تھی، میں نے  جب اس تصویر کو دیکھا تو لکھا کہ تم کو اس طرح کی پوسٹ سیئر نہیں کرنی چاہئے جس کسی کے مذہبی جذباتوں کو نقصان پہنچائے۔ اس کے بدلہ میں میرے خلاف ہی کیس درج ہو گیا‘‘۔

 

Loading...