اننت ناگ میں جنگجوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ، ایک جنگجو ہلاک، پولیس اہلکاربھی زخمی

جنگجوؤں نے گذشتہ رات پولیس پوسٹ اچھہ بل پرحملہ کیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔

Sep 08, 2018 11:31 AM IST | Updated on: Sep 08, 2018 11:31 AM IST
اننت ناگ میں جنگجوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ، ایک جنگجو ہلاک، پولیس اہلکاربھی زخمی

جموں وکشمیر پولیس اور جنگجووں میں تصادم۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ  ضلع  میں گذشتہ رات  ایک پولیس پکیٹ پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں جنگجوؤں اورسیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک جنگجو ہلاک ہوگیا۔ ریاستی پولیس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے گذشتہ رات پولیس پوسٹ اچھہ بل پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا ’پولیس پوسٹ میں تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا۔

Loading...

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ ریاستی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر: ایس پی وید تبدیل، دلباغ سنگھ ریاست کے عبوری پولیس سربراہ تعینات

پولیس کی جوابی کارروائی میں مارے گئے دہشت جنگجوکے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ فی الحال ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، اس کی تنظیم کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   جموں و کشمیر : بارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ ، تین دہشت گرد گھرے

 

Loading...