ساتویں کلاس کی بچی کی پانچ لوگوں نے کی عصمت دری، ویڈیو وائرل کرنے کی دے رہے تھے دھمکی

یوپی میں بلیا ضلع کے ایک گاؤں میں ساتویں کلاس کی بچی کے ساتھ پانچ نوجوانوں نے گینگ ریپ کیا۔

Aug 06, 2018 01:15 PM IST | Updated on: Aug 06, 2018 01:15 PM IST
ساتویں کلاس کی بچی کی پانچ لوگوں نے کی عصمت دری، ویڈیو وائرل کرنے کی دے رہے تھے دھمکی

علامتی تصویر

یوپی میں بلیا ضلع کے ایک گاؤں میں ساتویں کلاس کی بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ گاؤں کے پانچ نوجوانوں نے پہلے بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ اس دوران، ان کے ایک ساتھی نے اس واقعہ کا ویڈیو بنا لیا۔ نوجوان معاملہ کو اجاگر کرنے پر نابالغ بچی کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو ملنے کے بعد وہ بچی کو پولیس اسٹیشن لے گئے  جہاں پولیس نے واقعہ میں ملوث پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ساتھ ہی تین فرار ملزموں کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔

یہ پورا معاملہ بلیا کے ریوتی تھانہ علاقہ کے چھیڑی گاؤں کا ہے، جہاں کی رہنے والی ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ گاؤں کے ہی پانچ نوجوانوں نے گینگ ریپ کیا۔ بچی کے مطابق یہ تمام نوجوان گزشتہ چار پانچ ماہ سے اسکول سے آتے جاتے وقت اسے پریشان کرتے تھے۔ واقعہ کے دن جب وہ رفع حاجت کے لئے باہر جا رہی تھی، تبھی یہ تمام پانچوں ملزمان زبردستی اسے اٹھا کر جھونپڑی میں لے گئے، جہاں سبھی نے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ اسی دوران ان کا ایک ساتھی پورے واقعہ کی ویڈیو بناتا رہا۔ اہل خانہ یا پولیس سے شکایت کرنے پر ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔

Loading...

وہیں، جب اس معاملہ کی جانکاری اہل خانہ کو ہوئی تو وہ نابالغ کو لے کر تھانہ پہنچے جہاں پولیس نے واقعہ میں ملوث پانچوں ملزمان کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے دو کو گرفتار بھی کر لیا۔ بقیہ تین کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔

Loading...