نئے سال کے آغاز پر راجدھانی دہلی کہرے کی آغوش میں ، ریل خدمات بری طرح متاثر

ومی دارالحکومت کے باشندوں نے نئے سال کی پہلی صبح گھنے كهرے میں آنکھیں کھولیں ، جہاں سخت کہرا چھائے رہنے کی وجہ سے آج ریل کی خدمات بری طرح متاثر ہوئیں

Jan 01, 2017 01:01 PM IST | Updated on: Jan 01, 2017 01:01 PM IST
نئے سال کے آغاز پر راجدھانی دہلی کہرے کی آغوش میں ، ریل خدمات بری طرح متاثر

file photo

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے باشندوں نے نئے سال کی پہلی صبح گھنے كهرے میں آنکھیں کھولیں ، جہاں سخت کہرا چھائے رہنے کی وجہ سے آج ریل کی خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔

حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کم از کم 48 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں اور 12 ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی اور ایک ٹرین کو رد کرنا پڑا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کم از کم درجہ حرارت کل کے 10.5 ڈگری سلسیس کے مقابلے 9.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔

Loading...

Loading...