شیوسینا کا سابق لیڈر کلمہ توحید پڑھ کر سشیل جین سے بنا محمد عبد الصمد

مظفر نگر : یوپی کے مظفر نگر میں سابق شیوسینا نگر صدر نے کلمہ توحید پڑھ کر اسلام کی آغوش میں پناہ لے لی ہے۔

Apr 20, 2016 10:05 AM IST | Updated on: Apr 20, 2016 10:05 AM IST
شیوسینا کا سابق لیڈر کلمہ توحید پڑھ کر سشیل جین سے بنا محمد عبد الصمد

مظفر نگر : یوپی کے مظفر نگر میں سابق  شیوسینا نگر صدر نے کلمہ توحید پڑھ کر اسلام کی آغوش میں پناہ لے لی ہے۔ ضلع کے کھتولی قصبے کے صرافان کے رہنے والے سشیل جین نے مذہب اسلام قبول کیا ہے ، جس کے بعد سے پورے شہر میں وہ بحث چھڑ گئی ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ سشیل جین شیوسینا کا سابق نگر صدر ہے اور وہ  کٹر ہندووادی کے طور پر معروف تھا۔ پیشے سے حلوائی سشیل جین نے اب اپنا نام محمد عبدالصمد رکھ لیا ہے۔ جب اس بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ذہنی سکون کی خاطر اسلام مذہب قبول کیا ہے ۔

Loading...

Loading...