میرٹھ میں سن رسیدہ خاتون کے ساتھ جعلسازی ، اکاونٹ سے 13 لاکھ غائب

میرٹھ میں ایک سن رسیدہ خاتون کے بینک اکاونٹ سے 13 لاکھ کی رقم پر جعلسازوں نے ہاتھ صاف کر دیا ہے ۔

Aug 11, 2016 11:13 PM IST | Updated on: Aug 11, 2016 11:14 PM IST
میرٹھ میں سن رسیدہ خاتون کے ساتھ جعلسازی ، اکاونٹ سے 13 لاکھ غائب

میرٹھ : بینک میں اکاؤنٹ ہو تو اس کی مکمل جانکاری حاصل کرتے رہنا بھی ضروری ہے ورنہ آپ دھوکہ دھڑی کا شکار ہوسکتے ہیں اور آپ کو اپنا بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ان دنوں آن لائن جعلسازی اور بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری کی وارداتوں نےعام لوگوں کے ساتھ پولیس کی بھی نیند اڑا رکھی ہے اور جعلسازی کا سب سے زیادہ شکار ہونے والوں میں سینئر سٹیزن کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔

ایسا ہی ایک واقع میرٹھ میں بھی پیش آیا ہے ، جہاں ایک سن رسیدہ خاتون کے بینک اکاونٹ سے 13 لاکھ کی رقم پر جعلسازوں نے ہاتھ صاف کر دیا ہے ۔ تاہم جعلسازی کرکے نکالی گئی اس رقم کی خبر کے بعد جہاں متاثرہ خاتون صدمے میں ہیں وہیں بینک مینجمنٹ کی لاپروائی سے اسٹاف کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ویسے اس بینک کا سلوگن ہے رشتوں کی جمع پونجی، لیکن اس بینک میں اس عمر رسیدہ خاتون کی تمام جمع پونجی لٹ گئی۔

عفت شفیق ایک سن رسیدہ اور خود کار ملازم خاتون ہیں ۔ عفت نے اپنی محنت کی کمائی سے بچائی رقم کو بینک کھاتے میں اس لئے محفوظ کیا تھا ، تاکہ ضرورت کے وقت میں اس کا استعمال کیا جا سکے ۔ لیکن بینک انتظامیہ کی لاپروائی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کسی نے عفت کے بینک کھاتے سے 13 لاکھ کی بڑی رقم نکال لی۔ طویل عرصے کے بعد جب عفت نے اپنے کھاتے کی جانکاری حاصل کی ، تو جعلسازی کا انکشاف ہوا ۔ اپنے ساتھ دھوکہ دھڑی کی اس واردات سے عفت جہاں صدمے میں ہیں ، وہیں بینک مینجمنٹ اور اسٹاف کی کارکردگی بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے ۔

Loading...

Loading...