کمبھ میں آئے ہوئےعقیدت مندوں کے لئے مسلم تنظیموں کی طرف سے لنگر کا اہتمام

الہ آباد ریلوے جنکشن پر مسلم تنظیموں کی طرف سے کمبھ یاتریوں کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے

Feb 07, 2019 11:58 AM IST | Updated on: Feb 07, 2019 11:58 AM IST
کمبھ میں آئے ہوئےعقیدت مندوں کے لئے مسلم تنظیموں کی طرف سے لنگر کا اہتمام

مسلم تنظیموں کے اس کام میں برادرا ن وطن بھی اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں

الہ آباد کمبھ میں آنے والے عقیدت مندوں کی خدمت کے لئے  مسلم تنظیمیں اپنا مثالی کر دار ادا  کر رہی ہیں ۔ خدمت خلق کا یہ سلسلہ ابھی تک جا ری ہے ۔ سنگم سے اسنان کر کے  گھر  لوٹنے والے یاتریوں کے لئے مسلم تنظیموں نے مفت لنگر اور بھنڈارا کا اہتمام کیا ہے۔ مسلم تنظیموں کے اس کام میں  برادرا ن وطن بھی اپنا  تعاون پیش کر رہے ہیں ۔

کمبھ سے سنگم میں اسنان کر کے واپس لوٹنے والے عقیدت مندوں کا سلسلہ  جاری ہے ۔ الہ آباد ریلوے جنکشن پر مسلم تنظیموں کی طرف سے کمبھ یاتریوں کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ لنگر کا یہ سلسلہ مونی اموسیا کے اسنان پر شروع کیا گیا تھا جو ابھی تک جاری ہے ۔لنگر کا اہتمام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ اس لنگر کے ذریعے سماج میں بھائی چارہ اور اعتماد کی فضا قائم کرنا چاہتی ہیں۔

مسلم تنظیموں کی طرف سے شروع کئے گئے خدمت خلق کے اس کام میں برادران وطن بھی اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں ۔ لنگر کی تقسیم میں برادران وطن بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ سنگم پر اہم اسنان کا سلسلہ11 فروری تک جاری رہے گا۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ شاہی اسنان کے لئے  باہر سے آنے والے عقیدت مندوں کی اسی طرح خدمت کرتی رہیں گی۔

 مشتاق عامر کی رپورٹ

Loading...

Loading...