غریب و ضرورتمند مریضوں کے لئے مفت یونانی میڈیکل کیمپ

میرٹھ : چیریٹبل اسپتالوں میں میڈیکل کیمپس کا منعقد کیا جانا کوئی نئی بات نہیں لیکن شہر کے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد ضرورتمندوں کے لئے طبّی سہولیات حاصل کرنے کا ایک بہتر ین موقع ثابت ہو رہا ہے۔

Mar 30, 2016 09:08 PM IST | Updated on: Mar 30, 2016 09:09 PM IST
غریب و ضرورتمند مریضوں کے لئے مفت یونانی میڈیکل کیمپ

میرٹھ : چیریٹبل اسپتالوں میں میڈیکل کیمپس کا منعقد کیا جانا کوئی نئی بات نہیں لیکن شہر کے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد ضرورتمندوں کے لئے طبّی سہولیات حاصل کرنے کا ایک بہتر ین موقع ثابت ہو رہا ہے۔ سینٹر کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن کے تعاون اور سیف یونانی دواخانہ میرٹھ کے زیر اہتمام ایسے ہی ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد میرٹھ کے پرانی تحصیل علاقے میں کیا گیا ۔ اس کیمپ میں پہلے ہی دن 600 سے زیادہ مریضوں نے مفت ڈاکٹری صلاح اوردوائیاں حاصل کیں ۔

شہر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی کم خرچ میں علاج کی سہولیات فراہم کئے جانے کا دعوی کیا جاتا رہا ہے ، لیکن سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ اور اس میں موجود سہولیات کی حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ ایسے میں وقتاً فوقتاً اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد پیرا میڈیکل سروس کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے کیمپس سے جہاں یونانی آیوروید نچروپیتھی اور ہجامہ جیسے پرانے روایتی طریقہ علاج کو فروغ دینے میں مدد مل رہی ہے ، وہیں مریضوں کو ان کی ضرورت کے مطابق طبی سہولیات بھی دستیاب ہو رہی ہیں۔

Loading...

Loading...