فیس بک پر وزیراعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی، 10 ویں پاس لڑکا گرفتار

اترپردیش کے غازی آباد ضلع کے لونی ممبراسمبلی نند کشور گرگ کی فیس بک پوسٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

Jun 26, 2018 08:28 PM IST | Updated on: Jun 26, 2018 08:29 PM IST
فیس بک پر وزیراعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی، 10 ویں پاس لڑکا گرفتار

غازی آباد: اترپردیش کے غازی آباد ضلع کے لونی ممبراسمبلی نند کشور گرگ کی فیس بک پوسٹ پروزیراعظم نریندر مودی کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 10 ویں پاس ملزم نے اپنے رشتے کے بھائی کو پھنسانے کے لئے مہاراشٹر کے ایک کسان کی آئی ڈی ہیک کر کے کمنٹ لکھا تھا۔

آروپت کئی فیس بک آئی ڈی چلا تا تھا اوراس نے ایک دیگر نوجوان کے نام سے فرضی آئی ڈی بناکر بھی گالی گلوچ والا تبصرہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں ستیہ پرکاش چودھری عرف گلو پردھان نے مقدمہ درج کرایاتھا۔

Loading...

پولیس نے سائبر سیل کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ غازی آباد کے ایس ایس پی ویبھو کرشن نے بتایا کہ گرفتار ملزم غازی آباد کے لونی کا رامیشور پارک باشندہ سلمان (19) ہے۔ سلمان اپنے رشتے کے بھائی ندیم خان سے رنجش رکھتا تھا، اسی لئے اس نے اس کی آئی ڈی ہیک کرلی اور اس سے وزیر اعظم کو گولی مارنے جیسا تبصرہ کردیا۔

gg

ایس ایس پی نے بتایا کہ سلمان نے ندیم کو بڑے معاملے میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔ سلمان نے فیس بک پر کئی لوگوں کی پروفائل چیک کیں۔ اسے یو ٹیوب سے پتہ چلا کہ کچھ لوگ اپنا پاس ورڈ موبائل نمبر ہی رکھتے ہیں۔ مہاراشٹر کے ایک کسان باپو راج گرو کی آئی ڈی پر ان کا موبائل نمبرپڑا تھا۔ ملزم نے ان کے یوزرنیم سے لاگ ان کرنے کی کوشش کی اور پاس ورڈ میں ان کا نمبر ڈالا تو راج گرو کی پروفائل کھل گئی۔

اس کے بعد ملزم نے راج گرو کی پروفائل کی تفصیل بدلیں اورنام بدل کر ندیم خان رکھ دیا۔ سلمان نے ممبراسمبلی نند کشور گرجر کی ایک پوسٹ پر ندیم نام کی آئی ڈی سے وزیراعظم کو گولی مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے تبصرہ کیا تھا۔

 

 

Loading...