
اترپردیش کے غازی پور میں پتھربازی میں ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہو گئی ہے۔ یہ معاملہ نونہرا تھانے علاقہ کٹھواموڑ پولیس چوکی کے پاس کا ہے۔ کانسٹیبل کا نام سریش وتس ہے اور یہ کریم الدین پور تھانے میں تعینات تھے۔ دراصل ریزرویشن کی مانگ کو لے کر نشاد طبقے کے لوگوں نے سڑک جام کر دی تھی۔ جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھیڑ کو قابو میں کرنے کی کوشش کی تو بھیڑ نے پولیس پر پتھربرسانے شروع کر دئے۔
اسی بیچ مظاہرین کی جانب سے مسلسل ہو رہی پتھربازی میں کانسٹیبل سریش وتس کی موت ہو گئی۔ فی الحال اس معاملہ میں پولیس کے سینئر افسران میڈیا سے کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، وتس وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں سکیورٹی کے انتظامات پر ڈیوٹی دینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران انہیں مظاہرین کو ہٹانے کے لئے بھیجا گیا۔
وہیں وزیر علی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانسٹیبل سریش وتس کی موت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور ساتھ ہی ان کی اہلیہ کو 40 لاکھ روپیے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ وہیں بیوی کو پینشن اور والیدن کے لئے 10 لاکھ روپیے کے معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے۔
UP Chief Minister Office: CM Yogi Adityanath has taken cognizance of the unfortunate death of Constable Suresh Vats in Ghazipur in a stone pelting incident. He has announced Rs 40 lakhs compensation for the wife of the deceased. pic.twitter.com/6VBuN7YCpy
— ANI UP (@ANINewsUP) December 29, 2018
#WATCH One constable dead & two locals from the area injured in stone pelting allegedly by Nishad Party workers near Atwa Mor police station in Naunera area, earlier today. #Ghazipur pic.twitter.com/FnviOzuRIU
— ANI UP (@ANINewsUP) December 29, 2018