لوک سبھا الیکشن: یوپی کے سبھی 80 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی کانگریس

ایس پی اوربی ایس پی اتحاد کرکے کانگریس کوالگ کردیا تھا۔ غلام نبی آزاد نے کہا ہےکہ 2009 کی طرح ہم اپنےدم پرالیکشن لڑیں گے اوراس کے مقابلےدوگنی سیٹیں حاصل کریں گے۔

Jan 13, 2019 04:33 PM IST | Updated on: Jan 13, 2019 06:11 PM IST
لوک سبھا الیکشن: یوپی کے سبھی 80 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی کانگریس

کانگریس نے یوپی کی تمام 80 سیٹوں پراکیلے لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی کا اتحاد ہونے کے بعد کانگریس نے بھی تمام 80 سیٹوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اوراترپردیش کے انچارج غلام نبی آزاد نےآج اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپنے دم پر80 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔

غلام نبی آزاد نےکہا کہ ہم نے آنے والے لوک سبھا الیکشن کے لئے یوپی کے تمام 80 سیٹوں پرالیکشن لڑیں گے، ہم اس کے لئے پوری طرح تیارہیں۔ 2009 کے لوک سبھا الیکشن میں جس طرح کانگریس نمبرون پارٹی بن کرابھری تھی، اسی طرح ہم اپنے دم پرالیکشن لڑیں گے اوراس وقت کے مقابلے دوگنی سیٹیں حاصل کریں گے۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ کانگریس اتحاد کرنا چاہتی ہے، لیکن اس کے لئے کسی پردباو نہیں بناسکتی۔ انہوں نے (ایس پی-بی ایس پی) یہ باب بند کردیا۔ اس لئے ہم بی جے پی کو اپنے دم پرشکست دیں گے۔

غلام نبی آزاد نے یہ بھی کہا کہ 'ہم نے اتحاد نہیں توڑا ہے، لوگوں کواس بات کی معلومات ہونی چاہئے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ بی جے پی کو ہٹانے کے لئے ہم کسی بھی پارٹی سے ہاتھ ملانے کوتیارہیں'۔ 

واضح رہے کہ کانگریس کے اکیلے الیکشن لڑنے کے اعلان سے ٹھیک ایک روزقبل اکھلیش یادواورمایاوتی نے پریس کانفرنس کرکے کانگریس سے دوری بناتے ہوئے باضابطہ اعلان کردیا۔ دونوں جماعتیں 38-38 سیٹوں پراپنےامیدواراتاریں گی جبکہ رائے بریلی اورامیٹھی کی سیٹیں کانگریس کےلئے چھوڑدی گئی ہیں۔ اس کےعلاوہ دوسیٹ چھوٹی جماعتوں کے لئے چھوڑی گئی ہیں۔

Loading...