بوائے فرینڈ سے ملنے نہیں دیا تو لکھنو کی سڑک پر لڑکی لہرانے لگی طمنچہ

اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے ٹھاکر گنج علاقہ میں اس وقت افرا تفری مچ گئی ، جب ایک لڑکی نے سر عام طمنچہ لہرانا شروع کردیا ۔

Aug 29, 2018 08:15 PM IST | Updated on: Aug 29, 2018 08:15 PM IST
بوائے فرینڈ سے ملنے نہیں دیا تو لکھنو کی سڑک پر لڑکی لہرانے لگی طمنچہ

علامتی تصویر

اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے ٹھاکر گنج علاقہ میں اس وقت افرا تفری مچ گئی ، جب ایک لڑکی نے سر عام طمنچہ لہرانا شروع کردیا ۔ یہی نہیں اس نے بالا گنج چوراہے پر کئی لوگوں پر طمنچہ بھی تان دیا ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جب اس کو پکڑا تو اصلی کہانی سامنے آئی ۔ معلوم ہوا کہ عاشق سے ملنے سے روکنے اور پڑھائی ختم کروانے کی مخالفت میں طمنچہ لے کر نکل پڑی تھی ۔ وہ گھر سے دور جانا چاہتی تھی ، اس لئے اس نے جیل جانے کی سوچی ۔

لڑکی نے بتایا کہ وہ ٹھاکر گنج کے نیو حیدر گنج کی رہائشی ہے اور ایم اے کی طالبہ ہے۔ تعلیم کے دوران ہی اس کو ایک نوجوان سے محبت ہوگئی ، اسے لگا کہ وہ اپنے گھر والوں کو منا لے گی ، لیکن جب اہل خانہ کو معلوم ہوا ، تو لڑکی کے گھر سے باہر نکلنے پر ہی روک لگا دی گئی ۔ یہی نہیں رکشا بندھن پر جب اس نے بھائی سے بات کا تذکرہ کیا تو وہ بھی مخالفت میں کھڑا ہوگیا ۔

اس کے بعد وہ غصہ میں گھر سے باہر نکل آئی اور ہتھیار لے کر بالا گنج چوراہے پر پہنچ گئی ۔ اس دوران اس نے ایک خاتون کو دھمکی دینا شروع کردیا ۔ دراصل وہ چاہتی تھی کہ اسے جیل بھیج دیا جائے ۔ معاملہ میں چوکی انجارج کے مطابق اسلحہ کے بارے میں اس نے بتایا کہ یہ اس کو دین دیال اپادھیائے کالج کی جھاڑیوں میں کچھ سال پہلے ملا تھا، تبھی سے وہ اس کو رکھے ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق لڑکی ڈپریشن کی شکار ہے ۔ اس سے طمنچہ ضبط کرلیا گیا ہے اور نجی مچلکہ پر والد کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...