شرمناک! لدھیانہ میں لڑکی کو کار سے کھینچ کر 10 لوگوں نے کیا گینگ ریپ

اپنے دوست کے ساتھ جا رہی 12 سالہ ایک لڑکی کو اساول گاوں کے قریب کار سے کھینچ کر 10 لوگوں نے مبینہ طور پر اس کی اجتماعی عصمت دری کی

Feb 12, 2019 10:26 AM IST | Updated on: Feb 12, 2019 10:26 AM IST
شرمناک! لدھیانہ میں لڑکی کو کار سے کھینچ کر 10 لوگوں نے کیا گینگ ریپ

علامتی تصویر

پنجاب کے لدھیانہ میں شرمسار کر دینے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں اپنے دوست کے ساتھ جا رہی 12 سالہ ایک لڑکی کو اساول گاوں کے قریب کار سے کھینچ کر 10 لوگوں نے مبینہ طور پر اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (جانچ) ترون رتن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہفتہ کی رات لڑکی ایک شخص کے ساتھ لدھیانہ سے اساول جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تین بائک پر کار کا پیچھا کر رہے لوگوں نے جگراوں میں انہیں روک لیا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی وہ رکے، موٹر سائیکل سواروں نے پتھروں اور اینٹوں سے کار پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور انہیں کار سے کھینچ کر سدھواں نہر کے کنارے ایک سنسان مقام پر لے گئے۔ پولیس نے کہا کہ یہاں انہوں نے چھ سے سات اور لوگوں کو بلایا اور لڑکی کی عصمت دری کی۔ لدھیانہ کے ایس ایس پی وی ایس برار نے اس معاملہ کو لے کر کہا کہ لڑکی نے شکایت کی ہے کہ جب وہ اپنے دوست کے ساتھ جا رہی تھی تبھی 10-11 لوگوں نے اس کی کار روکی اور اس کی عصمت دری کی۔ معاملہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور جانچ جاری ہے۔

پولیس نے کہا کہ لڑکی اور اس کے دوست کو وہاں اتوار تک یرغمال بنائے رکھا گیا۔ افسران نے کہا کہ سول اسپتال میں کرائی گئی طبی جانچ میں اجتماعی عصمت دری کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Loading...

Loading...