شادی سے پہلے لڑکیاں کیوں کیوں کر رہی ہیں یہ کام، جان کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران

ایس پی سٹی شلاک کمار کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی آرٹی آئی کے ذریعے کسی اجنبی کو مانگی گئی ڈٹیل نہیں دی جاسکتی۔

Dec 18, 2018 11:53 AM IST | Updated on: Dec 19, 2018 10:32 AM IST
شادی سے پہلے لڑکیاں کیوں کیوں کر رہی ہیں یہ کام، جان کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران

علامتی تصویر

شادی سے پہلے لڑکیاں اپنے ہونے والے ہمسفر کے بارے میں جاننے کیلئے آرٹی آئی داخل کر رہی ہیں۔ یوپی کے غازی آباد کے اندراپورم میں گزشتہ کچھ دنوں میں ایسی قریب 10 آر ٹی آئی لگائی جا چکی ہیں۔ اس آر ٹی آئی کے ذریعے لڑکیاں اپنے ہمسفر کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتی ہیں۔ معاملہ بیحد چونکانے والا ہےجس نے پولیس کو بھی پریشان کر دیا ہے۔

نیوز 18 سے بات چیت میں آر ٹی آئی داخل کرنے والی لڑکی نے بتایا کہ وہ جاننا چاہتی ہے کہ ان کی جس شخص سے شادی ہونے والی ہے اس کا بیک گراؤنڈ کیا ہے۔ لڑکے کا کوئی کریمنل ریکارڈ تو نہیں ہے یا پھر اس کا جو پاسپورٹ بنا ہوا ہے وہ واقعی صحیح ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ لڑکیاں یہ تک جاننا چاہتی ہیں کہ لڑکے کے گھر کی رجسٹری کس کے نام پر ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ لڑکیوں نے کچھ پرسنل سوال بھی آرٹی آئی کے ذریعے پوچھ لئے ہیں۔

Loading...

لڑکی نے کہا کہ شادی سے پہلے وہ اپنے ہونے والے ہمسفر کے بارے میں وہ پہلےسے سب کچھ جان لینا چاہتی ہے۔ جس سے آگے چل کر رشتوں میں کسی طرح کی کھٹاس پیدا نہ ہو۔ وہیں آرٹی آئی میں لڑکیوں نے صرف لڑکے ہی نہیں بلکہ اس کے گھر والوں اور کیرکٹر کے بارے میں بھی جانکاری مانگی ہے۔

آرٹی آئی داخل کرنے والی لڑکی۔۔ آرٹی آئی داخل کرنے والی لڑکی۔۔

اس سلسلہ میں غازی آباد کے ایس پی سٹی شلاک کمار کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی آرٹی آئی کے ذریعے کسی اجنبی کو مانگی گئی ڈٹیل نہیں دی جاسکتی۔ بقول ایس پی سٹی شلوک کمار کے کہ تھرڈ پارٹی انفارمیشن دینا قانونا صحیح نہیں ہے۔ ا سلئے جانکاری کو نہیں دیا جاسکتا اور لڑکیوں کو سمجھانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح ہو کہ آرٹی آئی مانگنے کے اس معاملے نے پولیس کو بھلے ہی پریشان کر دیا ہے لیکن سیدھے طور پر دیکھیں تو لڑکیوں کیلئے یہ صحیح بھی ہے۔ کیونکہ آج کل شادی سے پہلے لڑکا یا لڑکی کی طرف سے بولی گئی چھوٹی سی جھوٹ کی وجہ سے رشتے ٹوٹ رہے ہیں۔

Loading...