کشی نگر پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی، ریلوے نے حادثہ کے لئے وین ڈرائیور کو ٹھہرایا ذمہ دار

کشی نگر میں اسکول وین اور ٹرین کی ٹکر سے 13 گھروں کے بچوں کی موت کو نوزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنجیدگی سے لیا ہے۔حادثے سے بیحد دکھی سی ایم یوگی نے کشی نگر پہنچ کر زخمیوں کی خیریت دریافت کی

Apr 26, 2018 01:01 PM IST | Updated on: Apr 26, 2018 01:55 PM IST
کشی نگر پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی، ریلوے نے حادثہ کے لئے وین ڈرائیور کو ٹھہرایا ذمہ دار

سی ایم یوگی نے کشی نگر پہنچ کر اظہار تعزیت کیا

کشی نگر۔ کشی نگر میں اسکول وین اور ٹرین کی ٹکر سے 13 نو نہالوں کی موت کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ  ناتھ نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ حادثے سے بیحد دکھی سی ایم یوگی نے کشی نگر پہنچ کر زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور مہلوک بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے دردناک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دردناک حادثہ پر اپنی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے گورکھپور کمشنر کو حادثہ کی جانچ کر کے رپورٹ دینے کو کہا ہے۔  وزیراعلی نے متاثرہ کنبوں کو بھی دو۔ دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

Loading...

وہیں، ریلوے کے سی پی آر او نے کشی نگر حادثہ کے لئے وین ڈرائیور کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سی پی آر او کے مطابق، ڈرائیور ائیرفون لگا کر وین چلا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے اسے آواز نہیں سنائی دی۔

بتا دیں کہ اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں جمعرات کو ہوئے دردناک حادثے میں 13 اسکولی بچوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں سات طلبہ سنگین طور پر زخمی ہیں۔ اسکول وین اور ٹرین کی ٹکر کے بعد یہ حادثہ ہوا۔حالانکہ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر ّنند کمار نے بتایا کہ وین میں کل 18 بچے سوار تھے۔جن میں سے 11 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔جبکہ 7بچوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

کشی نگر حادثہ میں ہلاک بچوں کی فہرست کشی نگر حادثہ میں ہلاک بچوں کی فہرست

آج صبح ڈیوائن پبلک اسکول کی وین بچوں کو لے کر اسکول جا رہی تھی۔  تبھی وشنوپورا تھانے کے ددہی ریلوے کراسنگ کے پاس تھاوے۔ بڑھنی پیسینجر سے اس کی ٹکر ہو گئی۔ فی الحال جائے حادثہ پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com