گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج سانحہ : ڈاکٹر کفیل خان کی ضمانت کی عرضی خارج

اتر پردیش میں گورکھ پور میں واقع بابا رگھوور داس میڈیکل کالج میں معصوموں کی موت کے معاملے میں ملزم ڈاکٹر کفیل خان کی ضمانت کی عرضی خصوصی جج، (بدعنوان کی روک تھام) راکیش دھردوبے خارج کردی ۔

Jan 18, 2018 08:48 PM IST | Updated on: Jan 18, 2018 08:48 PM IST
گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج سانحہ : ڈاکٹر کفیل خان کی ضمانت کی عرضی خارج

ڈاکٹر کفیل احمد: فائل فوٹو۔

گورکھپور: اتر پردیش میں گورکھ پور میں واقع بابا رگھوور داس میڈیکل کالج میں معصوموں کی موت کے معاملے میں ملزم ڈاکٹر کفیل خان کی ضمانت کی عرضی خصوصی جج، (بدعنوان کی روک تھام) راکیش دھردوبے خارج کردی ۔ عدالت میں استغاثہ کا بیان تھا کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج میں علاج کے لئے آکسیجن کے سپلائی میسرز پشپا سیلس کی تھی ۔ ڈاکٹر کفیل خان نوڈل انچارج تھے۔ اس بات کا علم ہونے کے باوجود زندگی بچانے کے آکسیجن کی کمی سے بچوں کی موت ہوسکتی ہے ، انہوں نے اس سلسلے میں سینئر حکام کو اطلاع نہیں دی ۔

ڈاکٹر خان سرکاری ڈیوٹی نظر انداز کرکے اتر پردیش میڈیکل کونسل میں رجسٹر ڈ نہ ہوتے ہوئے بھی اپنی بیوی شائستہ خان کے نام سے چلائے جانے والے ایک نجی نرسنگ ہوم میں دھوکہ دہی کے ارادے سے اپنے نام کا بورڈ لگاکر پریکٹس کرتے تھے ۔ انہوں نے مواصلات اور ڈیجیٹل کے توسط سے دھوکہ دینے کے ارادے سے غلط حقائق نشر کرایا۔ انتظامیہ کے ذریعہ ان کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات 409، 308 اور 120- بی کے تحت چارج شیٹ داخل کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب ملزم نے اپنی ضمانت کی درخواست میں فرضی طور پر پھنسائے جانے کی بات کہی ہے ۔

Loading...

Loading...